Connect with us

news

وزیراعظم کا بجلی نرخوں میں مزید کمی اور مقامی وسائل پر مبنی منصوبوں کی ہدایت

Published

on

شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یہ ہدایات وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے پیداواری منصوبوں اور ترسیلی نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے اور بجلی کی موجودہ استعداد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پن بجلی منصوبے سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، جبکہ شمسی توانائی کے ذریعے پاکستان اپنی توانائی ضروریات کو کم لاگت پر پورا کر سکتا ہے۔

اجلاس کے دوران زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے غیر مؤثر بجلی گھروں کی بندش سے متعلق پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے فوری طور پر ایسے فرسودہ بجلی گھروں کو بند کرنے کی ہدایت کی تاکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور صارفین کے لیے بجلی کی لاگت میں کمی ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد تیز کرنے اور ترسیلی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی شعبے میں دانستہ رکاوٹیں پیدا کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ کم لاگت بجلی کے ذرائع کا انتخاب اور ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فوری استعمال یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات: سپیکر ایاز صادق کا سہولت کاری کا عزم

Published

on

سپیکر قومی اسمبلی اور مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر تمام ڈائیلاگ کی بات ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ برکت ڈالے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔ میرا کام تو سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی دینا میرے اختیار میں نہیں ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ نیوٹرل رہ کر سہولت فراہم کروں۔ مذاکرات کی کامیابی حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی پر منحصر ہے۔

مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔ سپیکر سیکرٹریٹ مذاکرات کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

سپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ اراکین کے لیے کھلے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کا کام ہے کہ انہیں کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ میرا کام ہے کہ ان کو سہولت فراہم کروں، باقی ان کی مرضی۔

مذاکرات کا عمل جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔ حکومت کی سنجیدگی دیکھیں کہ کمیٹی میں ہر سیاسی پارٹی کے سینئر ارکان شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ برکت ڈالے، میرا تو کام ہے سہولت فراہم کرنا، جو مطالبات ہوں گے ان پر گفتگو ہوگی۔ دریں اثناء پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے۔

جاری رکھیں

news

ڈاکٹر عارف علوی کی راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

Published

on

پشاور:
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے راہداری ضمانت کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں آج ہی سماعت کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عارف علوی سابق صدر ہیں اور ان کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں۔ درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے راہداری ضمانت فراہم کی جائے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر آج صبح پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے پہنچے تھے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~