news
مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے
اینٹی کرپشن سرکل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا اجرا ایف ائی اے لاہور زون نے کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق
روا سال ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے277مقدمات اور 157 انکوائریاں درج کیں ایف ائی اے ترجمان کے مطابق مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا سرکل نے مختلف مقامات پر چھاپے ماری جن میں اوور بلنگ بجلی چوری جعلی ادوایات اور زمینوں پر قبضے میں ملوث افراد شامل ہیں جس کے نتیجے میں 39 ارب روپے کی ریکوری اور متعدد اعلی شخصیات کو گرفتار کیا گیا
قابل ذکر گرفتاریوں میں لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تین ایکس ایاینز اور ایک کمرشل اسسٹنٹ شامل ہے جنہوں نے قومی خزانے کو82 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ایف ائی اے اینٹی کرپشن میں محکمہ اوقاف سے اٹھ ارب روپے مالیت کی 101 ایک ایکڑ اور 71 کنال اراضی واگزار کرائی تقریبا تین کروڑ روپے کرایہ داروں سے واپس لیا
سرکل نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بھی کاروائی کی اس حوالے سے 11 مقدمات درج کیے تین میڈیسن فیکٹریوں اور میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا
ان کاروائیوں کے دوران 206 ملین روپے کی ریکوری کی گئی غیر قانونی تقسیم اور غیر معیاری گندم کے الزام میں سات اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور مشعل ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات درج کیے گئے
ایف ائی اے نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث پانچ گروہوں کے 12 ارکان کو گرفتار کیا۔تین مقدمات درج کیے گرفتار ہونے والوں میں کئی ڈاکٹر عملہ اور ایجنٹ بھی شامل ہیں