Tag: FIA

  • ٹک ٹاکر امشا رحمان کا نازیبا ویڈیوز اسکینڈل پر ردعمل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کا نازیبا ویڈیوز اسکینڈل پر ردعمل

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس خود سے متعلق نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر آخرکار خاموشی توڑ دی ہے۔

    امشا رحمان نے نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے کئی ماہ بعد اس واقعے پر ایک اہم بیان دیا ہے۔ وہ ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ہیں، جن کی گزشتہ سال کچھ نجی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ اس اسکینڈل کے بعد امشا نے اپنا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

    گزشتہ برس نومبر میں امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد، انہوں نے حال ہی میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔

    امشا کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب یہ نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں جو انہیں بدنام کرنے کے مقصد سے پھیلائی گئی تھیں۔

    ٹک ٹاکر نے ویڈیو اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس کے نتیجے میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ “میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیوز دیکھیں جنہوں نے میری پوری زندگی برباد کر دی، میں یونیورسٹی نہیں جا سکتی، میں لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔”

    امشا نے مزید کہا کہ “سوشل میڈیا پر لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسروں کی ویڈیوز بنا کر پھیلانا بہت اچھا ہے، لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس کا دوسرے شخص کی زندگی پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔”

  • مراکش کشتی حادثہ: انسانی سمگلنگ گروہ کا انکشاف، اہم سہولتکار گرفتار

    مراکش کشتی حادثہ: انسانی سمگلنگ گروہ کا انکشاف، اہم سہولتکار گرفتار

    حکام نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلنگ کے گروہ کا سراغ لگا لیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہم سہولتکار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے اس حادثے میں ملوث انسانی سمگلنگ کے گینگ کا پتہ لگایا، جس کے بعد پاکستان سے یورپ تک پھیلے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے اہم سہولتکار عبدالغفار کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 7 مسافر اور ملزم عبدالغفار پاکستان پہنچے، جن کی نشاندہی پر اسے حراست میں لے کر فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم 2023ء سے موریطانیہ میں مقیم تھا، جبکہ اس کے والد اور قریبی رشتہ دار 2018ء سے وہاں انسانی سمگلنگ میں سرگرم تھے۔ ملزم عبدالغفار بھی کئی سالوں سے انسانی سمگلنگ میں ملوث رہا ہے اور اس نے درجنوں افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے میں مدد فراہم کی۔

    مزید یہ کہ ملزم کا تعلق پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور اس کی نشاندہی پر مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ایف آئی اے کو ملزم کے پاس سے افریقی سمگلر ابوبکر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔

  • وفاقی حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف کاروائی کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے
    وفاقی حکومت کی خصوصی شکایت پر کاروائی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے
    عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کورٹ کے مطابق فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
    کیونکہ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں اور عوام کو سیاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت انگیز جذبات پیدا کرنے کے الزامات ہیں
    اعلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کاروائی کا آغاز کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کی سمری تیار کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے
    ایف آئی اے سائبر کرائم کی طرف سے عمران خان کے خلاف انکوائری کی گئی اور اس انکوائری کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری ہو جانے کے بعد خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی کے اندر عمران خان کے ٹرائل کا منصوبہ ہے
    ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے باب نمبر چھ ، نو اے اور دیگر سیکشنز کے مطابق کاروائی کرنے کا پلان ہے
    سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے مطابق کمپلینٹ فائل کرنے اور دیگر جرائم پر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری کا ہونا بھی ضروری ہے

  • ایف آئی اے: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار، سٹاک ایکسچینج

    ایف آئی اے: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار، سٹاک ایکسچینج

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیرقانونی سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان محمد فیصل اور میسم رضا کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایک چھاپے کے دوران کی گئی، کاروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی۔

    محمد فیصل نجی بینک کا برانچ مینیجر ہے، جسے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں موقع پر پکڑا گیا۔ چھاپے کے دوران 45,000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے تھے، جن کی مالیت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید گرفتاریوں کی توقع بھی کی جا رہی ہے، کیونکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل :طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پرذرائع

    چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل :طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پرذرائع

    سوشل میڈیا کے ذریعے نجی کالج کی طالبہ سے ہونے والی زیادتی اور غیر مصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے پر تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔
    یہ چھ رکنی ٹیم تین پولیس اور 3 حساس اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔
    جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
    یہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ڈیفنس اے تھانہ میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی جس میں سوشل میڈیا پر ریاست کی مخالفت میں اکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور لڑکی کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افراد کا بھی سراغ لگایا جائے گا واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک مشہور پنجاب کالج میں طالبہ سے زیادتی کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے ایف آئی اے کی سات رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی
    کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر فرانزک سائبر کرائم وقاس سعید کریں گے اطلاعات کے مطابق کمیٹی میں شامل دیگر اراکین میں علی یزدانی محمد احسان غلام مصطفی علی رضا یاسر رمضان اور سائبر کرائم ونگ کے محسن رزاق بھی شامل ہیں
    ایف آئی اے کے مطابق سپیشل کمیٹی نے 70 کے قریب مشتبہ اکاؤنٹس کو بھی پہچان لیا ہے اور ان اکاؤنٹ ہولڈرز کی تصویروں کی شناخت کے لیے ڈیٹا نادرا کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
    نادرا جدید طریقوں کے ذریعے شناخت کرے گا۔
    واضح رہے کہ پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی فیک خبریں پھیلانے پر پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
    طالبہ سے منسلک ویڈیو بھی تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
    ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کے ساتھ زیادتی کی یہ خبر وائرل ہوئی تھی تصدیق کے لیے طلبہ و طالبات سے دریافت کیا گیا ایف آئی اے نے پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی اس کیس کی کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فیک مہم چلانے کے الزام میں 36 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جو کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے تحت درج ہوا مقدمہ نمبر 168/24 کالج انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوا تھا جس میں 36 ملزمان کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی شامل کیا گیا سائبر کرائم سرکل کے مطابق باقی لوگوں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا
    اس سے پہلے بھی علاقہ حاصل پور میں طلبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں نشر ہوئیں۔

  • تحقیقات کے لیے ویڈیو فرانزک ٹیم کو دے دی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز

    تحقیقات کے لیے ویڈیو فرانزک ٹیم کو دے دی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز

    نجی کالج لاہور میں طلبہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا ہے کہ اس واقعے سے متعلق ہمارے پاس کوئی شکایت کنندہ نہیں بچوں کو مس گائیڈ کیا جا رہا ہے
    انہوں نے کہا کہ ہم نے تفصیلی تحقیقات کے لیے ویڈیوز کو فرانزک ٹیم کو بھیج دیا ہے جو مکمل طور پر اپنی تجزیاتی رپورٹ پیش کرے گی۔
    ڈی آئی جی اپریشنز فیصل کامران کے مطابق 10 اکتوبر کو سوشل میڈیا نے ایک خبر کے ذریعے واقعہ کو پیش کیا جب یہ واقعہ رپورٹ ہوا تو ہمارے پاس کوئی شکایت کنندہ نہیں تھا ہفتے کے روز کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس گارڈ کو واقعے میں جب ملوث کیا جا رہا ہے وہ چھٹی پر ہے ٹریس کرنے پر پتہ چلا وہ سرگودھا چلا گیا تھا مگر جب اسے تفتیش کے لیے بلایا گیا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا
    ذی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی شکایت کنندہ نہیں ہم نے لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ریکارڈز کو چیک کر لیا ہے جبکہ ایک پرائیویٹ ہسپتال بھی چیک کیا گیا مگر ہمیں کہیں کسی متاثرہ کا سراغ نہیں ملا
    فیصل کامران کے مطابق طالب علموں سے بھی معلوم کیا گیا آخری پانچ دنوں کی ویڈیوز بھی حاصل کی گئیں اور مزید تحقیق کے لیے ویڈیوز فرانزک ٹیم کو بھیج دی گئی ہیں
    ڈی آئی جی اپریشنز کے مطابق بچے مس گائیڈ ہو رہے ہیں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ سوشل میڈیا پیجز آپریٹر کا پتہ چلایا جا سکے۔
    طالب علموں سے پیٹرول بم بھی برآمد ہوئے کئی موٹر سائیکلیں جلائی جا چکی ہیں کالج کے بچے احتجاج نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر ان پر احتجاج نافذ کیا جا رہا ہے۔

  • اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے کانفرنس کا انعقاد

    اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے کانفرنس کا انعقاد

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منعقد کردہ کانفرنس میں پنجاب کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کرنا ہے اس مقصد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کو فروغ دینا ازحد ضروری ہے تاکہ وہ نشے کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے موٹر حکمت عملی اپنا سکیں اور مل کر جامع عملی اقدامات کر سکیں۔ اے این ایف ملک بھر کی جامعات کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے ساتھ ملک گیر مہم کا اغاز کر رہی ہے کانفرنس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پنجاب، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، سیف سٹی اتھارٹی، ایف آئی اے، نادرا، پی سی ایس آئی آر اور دیگر اہم تعلیمی اور سماجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل اور طلباء و طالبات کو اس گھناونے فعل میں لگانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور ایکشن شروع کیا جا رہا ہے۔

  • حکومتی ادارے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم

    حکومتی ادارے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم

    لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا ہے کہ ادارے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں انہوں نے یہ بات وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائرہ درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کی
    وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے عدالت میں کہا کہ پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جا چکی یے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں اور بینک اکاؤنٹ بھی سیل کیے جا رہے ہیں فیصل اباد یونیورسٹی میں چھاپہ مارا گیا لاہور میں بھی دو چھاپے مارے گئے ہیں ہماری ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں ۔ خیبر پختون خواہ ہاؤس میں بھی چھاپہ مارا گیا ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اپ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ادارے ملزمان کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں عزمہ بخاری کے وکیل نے کہا کہ فلک جاوید پرسوں کے اسلام اباد جلسے میں موجود تھیں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کر رہی تھی ایف ائی اے گرفتار کرنا چاہتی تو جلسے سے گرفتار کر سکتی تھی عدالتی کاروائی کے بعد انہوں نے اس کورٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا جس کے بعد اس پوسٹ کو رپورٹ کیا گیا اور عدالت کے بارے میں بہت عجیب و غریب تبصرے کیے گئے
    چیف جسٹس عالیہ نے کہا کہ ہمارا یہ معاشرتی المیہ ہے کہ ہم سب جھوٹ کی تحقیق کیے بغیر ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں ہماری یہ حرکتیں ظاہر کرتی ہیں کہ ہم کتنے تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے ہیں
    عدالت نے ایف ائی اے کو تفتیش مکمل کرنے کے مہلت دیتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے

  • مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے

    مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے

    اینٹی کرپشن سرکل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا اجرا ایف ائی اے لاہور زون نے کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق
    روا سال ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے277مقدمات اور 157 انکوائریاں درج کیں ایف ائی اے ترجمان کے مطابق مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا سرکل نے مختلف مقامات پر چھاپے ماری جن میں اوور بلنگ بجلی چوری جعلی ادوایات اور زمینوں پر قبضے میں ملوث افراد شامل ہیں جس کے نتیجے میں 39 ارب روپے کی ریکوری اور متعدد اعلی شخصیات کو گرفتار کیا گیا
    قابل ذکر گرفتاریوں میں لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تین ایکس ایاینز اور ایک کمرشل اسسٹنٹ شامل ہے جنہوں نے قومی خزانے کو82 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ایف ائی اے اینٹی کرپشن میں محکمہ اوقاف سے اٹھ ارب روپے مالیت کی 101 ایک ایکڑ اور 71 کنال اراضی واگزار کرائی تقریبا تین کروڑ روپے کرایہ داروں سے واپس لیا
    سرکل نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بھی کاروائی کی اس حوالے سے 11 مقدمات درج کیے تین میڈیسن فیکٹریوں اور میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا
    ان کاروائیوں کے دوران 206 ملین روپے کی ریکوری کی گئی غیر قانونی تقسیم اور غیر معیاری گندم کے الزام میں سات اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور مشعل ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات درج کیے گئے
    ایف ائی اے نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
    غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث پانچ گروہوں کے 12 ارکان کو گرفتار کیا۔تین مقدمات درج کیے گرفتار ہونے والوں میں کئی ڈاکٹر عملہ اور ایجنٹ بھی شامل ہیں

  • جیلوں میں تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ائینی درخواست دائر

    جیلوں میں تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ائینی درخواست دائر

    جوڈیشل ایکٹیوزم کی طرف سے متفرق درخواست دائر کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ میں کہا گیا تھا کہ پورے پنجاب میں پبلک ٹوائلٹس اور تمام سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے مگر ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں سندھ حکومت کی طرف سے ججمنٹ ا چکی ہے مگر اس پر عمل درامد نہیں ہوا لاہور ہائی کورٹ نے 31 مئی کو بھی کہا تھا کہ اس فیصلے پر عمل درامد کر کے رپورٹ داخل کی جائے مگر کوئی رپورٹ داخل نہیں کی گئی لہذا پورے پنجاب کے اندر پبلک ٹوائلٹس اور واش روم کی دستیابی کے حوالے سے رپورٹ داخل کی جائے کہ کیا کچھ کیا گیا ہے ۔


    وفاقی حکومت صوبائی حکومت اینٹی کرپشن پولیس نیب ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے لوگوں کو جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی کھانا ٹیلی فون اور دیگر کوئی سہولت نہیں دی جاتی کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے مطابق ان پر تشدد نہیں کیا جا سکتا ان سارے معاملات پرمفاد عامہ کے لیےدرخواست پر نوٹس جاری کر کے اس پر عمل درامد کیا جائے۔

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~