Tag: لیسکو

  • بجلی صارفین پر 200٪ اضافی سکیورٹی ڈیپازٹ کا امکان

    بجلی صارفین پر 200٪ اضافی سکیورٹی ڈیپازٹ کا امکان

    بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں 200 فیصد اضافے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوگی، اور نیپرا اتھارٹی اس معاملے پر سماعت کے بعد سیکیورٹی ڈیپازٹس سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

    بتایا گیا ہے کہ پیسکو، میپکو، گیپکو، لیسکو، فیسکو، حیسکو، کیسکو اور ٹیسکو نے نیپرا کو دی جانے والی اپنی درخواستوں میں گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے لیے سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ تمام کیٹیگریز کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، اور موجودہ سیکیورٹی ڈیپازٹ ڈسکوز کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ناکافی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بجلی اور گیس سے متعلق ناقص پالیسی کی وجہ سے ملک میں بڑی صنعتوں کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت صنعتوں کو رعایتی نرخ پر بجلی اور نئی گیس پالیسی کے تحت رعایتی گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

  • صار فین کو ساڑھے آٹھ ارب کا چونا، تقسیم کار کمپنیاں

    صار فین کو ساڑھے آٹھ ارب کا چونا، تقسیم کار کمپنیاں


    لائن لاسز چھپانے کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے منفرد انداز سے بجلی صارفین کو نقصان پہنچایا گرڈ سے فیڈر کو موصول ہونے والے یونٹس کم ہونے کے باوجود صارفین کو کمپنیوں کی طرف سے اوور بلنگ کی گئی
    اوور بلنگ کے حوالے سے سامنے انے والی ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنا لائن لاسز چھپانے کے لیے اس کا سارا ذمہ قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے صار فین پر ڈال دیا ان سے اٹھ ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی گئی
    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اوور بلنگ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو کی جانب سے کی گئی جس کی مالیت دو ارب 39 کروڑ سے زائد بنتی ہے
    لاہور اور اسلام آباد کی الیکٹرک کمپنیوں لیسکو اور ائسکو نے اپنے صارفین سے اوور بلنگ کی مد میں تین ارب روپے سے زائد وصول کیے حیدراباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو نے اپنے صارفین سے ایک ارب 73 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جبکہ فیسکو گیپکو میپکو اور گیسکو نے بھی اوور بلنگ کی بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ نے لائن لاسز کے اعداد و شمار کو غیر شفاف ظاہر کرنے کے لیے صارفین پر اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے کا بوجھ ڈالا

  • مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے

    مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے

    اینٹی کرپشن سرکل کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا اجرا ایف ائی اے لاہور زون نے کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق
    روا سال ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے277مقدمات اور 157 انکوائریاں درج کیں ایف ائی اے ترجمان کے مطابق مفرور سمیت مجموعی طور پر 177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا سرکل نے مختلف مقامات پر چھاپے ماری جن میں اوور بلنگ بجلی چوری جعلی ادوایات اور زمینوں پر قبضے میں ملوث افراد شامل ہیں جس کے نتیجے میں 39 ارب روپے کی ریکوری اور متعدد اعلی شخصیات کو گرفتار کیا گیا
    قابل ذکر گرفتاریوں میں لیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تین ایکس ایاینز اور ایک کمرشل اسسٹنٹ شامل ہے جنہوں نے قومی خزانے کو82 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ایف ائی اے اینٹی کرپشن میں محکمہ اوقاف سے اٹھ ارب روپے مالیت کی 101 ایک ایکڑ اور 71 کنال اراضی واگزار کرائی تقریبا تین کروڑ روپے کرایہ داروں سے واپس لیا
    سرکل نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف بھی کاروائی کی اس حوالے سے 11 مقدمات درج کیے تین میڈیسن فیکٹریوں اور میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا
    ان کاروائیوں کے دوران 206 ملین روپے کی ریکوری کی گئی غیر قانونی تقسیم اور غیر معیاری گندم کے الزام میں سات اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور مشعل ایکٹ 2022 کے تحت مقدمات درج کیے گئے
    ایف ائی اے نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
    غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث پانچ گروہوں کے 12 ارکان کو گرفتار کیا۔تین مقدمات درج کیے گرفتار ہونے والوں میں کئی ڈاکٹر عملہ اور ایجنٹ بھی شامل ہیں

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~