news
گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبروں پر بیٹی ٹینا کا ردعمل
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبروں پر ان کی بیٹی ٹینا آہوجا نے ردعمل دیتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت تک پہنچ چکا ہے، جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
تاہم ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ یہ سب محض افواہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتیں اور اپنے خاندان کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔
ٹینا کے مطابق ان کے والد گووندا اس وقت ملک سے باہر ہیں جبکہ وہ خود میڈیا اور مداحوں کی محبت اور حمایت کے لیے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک خوبصورت خاندان کا حصہ ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور چاہنے والوں کی دعاؤں اور توجہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔