Connect with us

news

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گورنر پر سخت وار، “چمادھا” قرار دے دیا

Published

on

علی امین گنڈاپور News Pakistan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں، وہ تو کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے، ایسے شخص کو صوبائی حکومت گرانے کا کوئی اختیار نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے گورنر کو طنزیہ انداز میں ’چمادھا‘ قرار دے کر کہا کہ وہ محض نمائشی کردار ادا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے اور وہ عوام کے حقوق کا دفاع جاری رکھیں گے۔ سانحہ سوات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے، جس کسی کی بھی کوتاہی ثابت ہوئی اُسے سزا دی جائے گی، چاہے وہ کتنا ہی بااثر شخص کیوں نہ ہو۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں ان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وہ خود عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں مقدمات درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور وزیراعلیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔










news

پنجاب اسمبلی کے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر

Published

on

پنجاب اسمبلی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں باقاعدہ طور پر نااہلی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آئین اور اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرتے، انہیں رکن پنجاب اسمبلی رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ سپیکر نے یہ ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے خلاف جمع کرایا، اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے آئینی پہلوؤں پر مشاورت بھی کی۔ سپیکر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ بھی ایسے عناصر سامنے آئے تو وہ کسی تعداد کی پرواہ کیے بغیر ان کے خلاف آئینی اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ آئین ہی سب سے بالاتر ہے۔ یاد رہے کہ 16 جون 2025ء کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ان 26 اراکین کو معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کے اختیار سے بھی محروم ہو گئی۔ اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن کو 93 اراکین کی حمایت درکار تھی، تاہم معطلی کے بعد ان کی فعال تعداد صرف 79 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 اراکین پر 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔










جاری رکھیں

news

ماہرینِ فلکیات کو 13 ارب سال پرانی “منجمد” کہکشاں کی دریافت

Published

on

ماہرینِ فلکیات

حال ہی میں ماہرینِ فلکیات نے ایک انتہائی قدیم کہکشاں دریافت کی ہے جو تقریباً 13 ارب سال سے غیر متغیر حالت میں موجود ہے۔ اس انقلابی دریافت کو جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ممکن بنایا گیا، جو کائنات کے ابتدائی دور کی جھلک دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ماہرینِ فلکیات دریافت شدہ کہکشاں کا نام JADES-GS-z7-LA رکھا گیا ہے اور اسے سائنسی اصطلاح میں “relaxed fossil galaxy” کہا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں ستاروں کی پیدائش کی سرگرمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ کہکشاں اس وقت کی ہے جب کائنات کی عمر صرف 70 کروڑ سال تھی۔ حیرت انگیز طور پر، اس کہکشاں کا ساخت، شکل اور درجہ حرارت اربوں سالوں میں بہت کم بدلے ہیں، جس سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کائناتی وقت میں “منجمد” ہو چکی ہو۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کہکشاں اپنی ابتدائی عمر ہی میں ستارے بنانے کا عمل روک چکی تھی اور اس پر دیگر کہکشاؤں کے تصادم یا کسی بیرونی اثرات کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا، جس کے باعث یہ اپنی ابتدائی حالت میں محفوظ رہی۔ یہ دریافت کائناتی ارتقا کو سمجھنے میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔










جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~