news
ٹرمپ کا بیان: دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے

قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے العدید ایئربیس پر ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو مبارک ہو، اب امن کا وقت آ چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر امیر قطر کی خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایران نے 14 میزائل داغے جن میں سے 13 کو امریکی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ ایک میزائل جو ہدف تک پہنچا وہ بھی کوئی نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا اس لیے اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ ٹرمپ کا بیان مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے اس حملے سے قبل پیشگی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کا سرکاری ردعمل کمزور تھا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے اسرائیل سے بھی یہی توقع ظاہر کی کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے امن کی طرف قدم بڑھائے۔ اس سے قبل بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائیٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے قطر اور امریکہ کو سفارتی ذرائع کے ذریعے میزائل حملے سے قبل آگاہ کر دیا تھا تاکہ انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔
دوسری طرف قطر کے وزیر دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کا دفاعی نظام فعال رہا اور میزائل حملوں کو روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے اور قطر اپنی فضائی حدود اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ اس حملے میں کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد قطر کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ جنگ بھڑکانے والی حکومت کو اس کی پالیسیوں کا جواب دینا تھا۔ ترجمان کے مطابق امریکی اڈے دراصل ان کی طاقت نہیں بلکہ ان کی کمزوری کی علامت ہیں۔
news
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات اور اس کے گردونواح میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے مینگورہ، مدین، کالام، بونیر اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
لوگ گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے میدانوں میں جمع ہوگئے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ ڈویژن نے کہا ہے کہ کوہ ہندوکش میں آنے والے زلزلے اکثر گہرے فوکس کے باعث کم نقصان دہ ہوتے ہیں، تاہم بار بار آنے والے جھٹکے فالٹ لائنز کی سرگرمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
news
پاکستان سعودی عرب تزویراتی شراکت داری — وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقاتیں

واشنگٹن:
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب کو ایم 6 موٹروے، ایم ایل ون، سکل ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں شریک ہونا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان عبدالرحمٰن المِرشَد سے ملاقات میں کہی۔ وزیر خزانہ نے تیل کی مؤخر ادائیگی کی سہولت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سعودی عرب تزویراتی شراکت داری کے دائرے کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
علاوہ ازیں، وزیر خزانہ نے امریکی اور عالمی مالیاتی عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں تجارت، توانائی، زراعت اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات ہوئی۔ انہوں نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور استحکام کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔
گروپ 24 کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس، توانائی اور پبلک سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی تجارت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر عثمان دیون سے ملاقات میں نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر بات کی اور موسمیاتی لچک کے لیے امداد کی درخواست کی۔
-
news1 month ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا