news

پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.68% رہی، ہدف حاصل نہ ہو سکا

Published

on


اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے عبوری جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی ہے، جو 2.68 فیصد رہی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں سال کے لیے 3.6 فیصد کی جی ڈی پی گروتھ کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔ ماہرین معاشیات کے مطابق ہدف سے کم شرح نمو ملکی معیشت میں جاری چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں مہنگائی، کمزور برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی جیسے عوامل شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version