news
پہلگام واقعہ: سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جواز، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، یہ واقعہ لائن آف کنٹرول سے 230 کلومیٹر اور قریبی پولیس اسٹیشن سے 30 منٹ کی مسافت پر پیش آیا، لیکن صرف 10 منٹ میں ایف آئی آر درج ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، ایف آئی آر میں ابتدائی طور پر ہی ’ہینڈلرز‘ جیسے الفاظ کا استعمال ظاہر کرتا ہے کہ یہ واقعہ پہلے سے تیار شدہ بیانیے کا حصہ تھا، بھارت نے پلوامہ واقعے کی طرح اس واقعے کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے، اس واقعے کا مقصد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر یقین رکھتے ہیں، بھارتی عوام خود اس واقعے کو سکیورٹی نااہلی قرار دے رہے ہیں اور بھارتی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ واقعے کے اتنے کم وقت میں شناخت کیسے ممکن ہوئی، بھارت نے اس واقعے کو فوری طور پر مسلمانوں سے جوڑ دیا اور بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام عائد کیا، حالانکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور بھارت خود ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر سامنے آ رہا ہے، دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے کہ بھارت مختلف دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم پہلگام واقعے کی تحقیقات مضبوط شواہد اور وجوہات کی بنیاد پر چاہتے ہیں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 71 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، ان میں سے ایک بڑی تشکیل سرحد عبور کرتے ہوئے مارے گئے، پہلگام جیسے واقعات کے پیچھے ہمیشہ سیاسی عزائم ہوتے ہیں اور بھارت نے اس واقعے کے بعد بے گناہ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا، حتیٰ کہ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔
news
بھارت میں ماہرہ، ہانیہ اور سجل سمیت پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک
کراچی: بھارت میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبرز اور نیوز چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بند کرنے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے، جن فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے گئے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، سجل علی، اور گلوکار و اداکار علی ظفر سمیت دیگر شامل ہیں، بھارتی صارفین کو ان اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کے دوران یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ “اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا گیا ہے”، اس سے قبل بھارت نے وزارت اطلاعات و نشریات سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا تھا جن میں میڈیا اداروں کے علاوہ سابق کرکٹرز شعیب اختر، باسط علی اور راشد لطیف سمیت دیگر انفرادی تخلیق کار بھی شامل تھے، ذرائع کے مطابق بھارت نے یہ اقدام قومی سلامتی کے نام پر کیا ہے جبکہ پاکستانی میڈیا نے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کو مسلسل بلاک کیے جانے کے رجحان پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
news
عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل پر اہم پیشرفت، ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت ملنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے قائم مقام چیف جسٹس کو رپورٹ جمع کرا دی ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں سے متعلق رجسٹرار آفس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 2025ء میں عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتیں کیونکہ اس وقت سزائے موت کے خلاف 2017ء کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے اور تمام اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی باری پر مقرر کی جاتی ہیں، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت سزائے موت کی 63، عمر قید کی 73، سات سال سے زائد سزا کی 88 اور سات سال تک کی قید کی سزا کے خلاف 55 اپیلیں زیر التوا ہیں، یوں مجموعی طور پر 279 اپیلیں عدالت میں التوا کا شکار ہیں، عمران خان کی اپیل ابھی موشن سٹیج پر ہے اور اس پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گے جس کے بعد یہ اپیل اپنی باری پر سماعت کے لیے مقرر ہو گی، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے بعد آرڈر جاری کیا جس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران سماعت وکیل سلمان صفدر نے قائم مقام چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس سزا معطلی کی درخواستیں مقرر نہیں کر رہا، جب کیس آپ کے سامنے آتا ہے تو ہمیں ریلیف مل جاتا ہے لیکن جن کیسز کو ہم آپ کے سامنے لانا چاہتے ہیں وہ مقرر نہیں کیے جا رہے، آپ سے درخواست ہے کہ ان کیسز کو مقرر کرنے کی ہدایت دیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں