news
وزیراعظم کا نجی حج سکیم کے انتظامات کی تحقیقات کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی کی عدم پیروی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک 3 رکنی اعلیٰ سطح کی حج انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ کمیٹی سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر، اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل ہوگی، اور اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو 3 دن کے اندر پیش کرے گی۔
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اس کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی مدد فراہم کرے گی۔ یہ کمیٹی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی حج آپریٹرز کے لیے درکار رسمی کارروائیوں کا جائزہ لے گی اور سعودی حکام کی مقرر کردہ آخری تاریخ تک عمل مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔
تحقیقات کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کیا گیا۔ کمیٹی کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ سعودی عرب کی 2025 کی نظرثانی شدہ پالیسی کو نافذ کرنے میں کیا رکاوٹیں آئیں، اور پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر رقوم بھجوانے کے حوالے سے کیا حکمت عملی اپنائی جا سکتی ہے تاکہ 70 ہزار حاجیوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ کمیٹی کو سنگین کوتاہیوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
news
پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام، 8 خارجی ہلاک
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے حسن خیل علاقے میں افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو روکا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔ فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بار بار مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے، اور افغان عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین کو خارجیوں کے استعمال سے روکنے کی ذمہ داری پوری کرے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خارجی افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔
news
سردار اختر مینگل کا بلوچستان میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے صوبے کی تمام شاہرائیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے لانگ مارچ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ممکنہ طور پر ہمارے خلاف آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال کے خلاف ہم صوبے کی تمام شاہراہوں کو بند کر رہے ہیں، اور اگر کوئی خون خرابہ یا انتشار ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔
سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ ہم اس وقت لکپاس پر موجود ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے ہمیں مکمل طور پر گھیر رکھا ہے۔ ہمیں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ ہمارے خلاف ایک آپریشن ہونے والا ہے، اسی لیے میں تمام اضلاع میں قومی شاہراہوں کو احتجاجاً بند کرنے کی اپیل کرتا ہوں تاکہ دنیا اس ناانصافی کو دیکھ سکے۔ ہم مکمل طور پر پرامن ہیں اور اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔ اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔