news
جنید اکبر کا کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کا حکم
جنید اکبر کا بڑا اعلان: “اس بار گولیاں کھانے نکلیں گے، انصاف کی امید عدالتوں سے نہیں” پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخواہ کے صدرجنید اکبر خان نے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ایک اہم اور جذباتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: > “عید گزر چکی ہے، اب کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان حکم دیں گے، ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔” جنید اکبر نے اپنے بیان میں ریاستی جبر اور دہشتگردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ: > “ہم اس وقت ریاستی جبر اور دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں، اور عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔” انہوں نے تحریک کے اگلے مرحلے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا: > “اس بار گولیاں کھانے کے لیے نکلیں گے، ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں، وہ ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں۔” مزید برآں، انہوں نے پیر سے خیبرپختونخواہ میں کارکنوں کو بازو پر کالی پٹیاں باندھنے کی ہدایت کی تاکہ ریاستی زیادتیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔
news
عرفان صدیقی: عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان پی ٹی آئی کے کسی فرد سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے تو حکومت کیا کر سکتی ہے؟ جیل کے طریقہ کار کے مطابق ملاقاتیوں کی فہرست عمران خان کو بھیجی جاتی ہے، اور یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے اچھالا جائے۔ ایک دن نہ ہو تو دوسرے دن ملاقات ہو ہی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں 30 سال کی سزائیں کاٹنے والے سیاسی رہنماؤں کی تاریخ گواہ ہے کہ جتنی ملاقاتیں عمران خان سے ہو رہی ہیں، اتنی کسی اور قیدی سیاستدان سے نہیں ہوئیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود فیصلہ کرتے ہیں کہ کس سے ملاقات کرنی ہے اور کس سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے دو شرائط رکھی گئی ہیں: ایک، 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگیں اور دوسرا، سیاستدانوں سے مذاکرات کریں۔ لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے ان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ پی ٹی آئی اس وقت ایک بے ہنگم جماعت بن چکی ہے جس کے مختلف رہنما خود کو ہی پارٹی سمجھتے ہیں اور دوسروں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان پہلے دن سے یہ کہہ رہے ہیں کہ قائل ان کو کیا جائے جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی وفد کی جیل میں عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف ایک قدآور اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں جن کا سب احترام کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت اور سیاسی روابط قومی سطح پر مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختر مینگل ان سیاسی رہنماؤں میں سے ہیں جن سے سنجیدہ مکالمہ ممکن ہے۔ لیکن اگر پہاڑوں پر چڑھے لوگ بندوق کی زبان میں بات کریں گے اور خون بہائیں گے تو پھر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے شاید سیاسی مجبوری کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بعض باتیں کی ہوں، مگر حقیقت یہ ہے کہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے احتجاج کے بعد پیپلز پارٹی کو سیاسی مجبوری کے تحت یہ مؤقف اپنانا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی آئینی اداروں کی حامی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کے رویے جیسا طرز عمل اختیار نہیں کرے گی، اس لیے اس بات کا امکان نہیں کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا کو تحقیق کرنی چاہیے کہ 8 جولائی 2024 کو ایوانِ صدر میں اجلاس ہوا، جس کے بعد ارسا کو ایوانِ صدر سے خط بھیجا گیا اور اسی پر عملدرآمد شروع ہوا۔ تمام عمل میں سندھ کے نمائندے شامل تھے۔ پھر 14 مارچ 2025 کو سندھ اسمبلی میں نہروں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ سوال یہ ہے کہ 8 جولائی سے 14 مارچ تک پیپلز پارٹی خاموش کیوں رہی؟ اب یہ معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) میں جائے گا۔
news
لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، جھنگ، اور ملتان میں بھی بارش ہوئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، پتوکی، صفدر آباد، ننکانہ صاحب، اور سانگلہ ہل میں بھی ابر رحمت کی بوندیں گریں۔ ٹانک شہر میں تو موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ ہری پور، کرک اور ان کے مضافات میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے، اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔
آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جیسے کہ کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن، گڑھی شاھو، مغل پورہ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، سمن آباد، ماڈل ٹاؤن، اور ٹاؤن شپ۔ قصور اور اس کے گرد و نواح میں بھی بادل برسے، جس کی وجہ سے وہاں کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔