Connect with us

news

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا متوقع اعلان

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کل متوقع ہے۔ وہ کل پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جہاں اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بڑے بزنس مین شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اس دوران پاور سیکٹر میں کی جانے والی اصلاحات پر کاروباری برادری کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں اہم وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عندیہ دیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے اقدامات کر رہی ہے، جو جلد سامنے آئیں گے۔

چین کے بوآؤ فورم میں بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، تاکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو سہولت دی جا سکے اور برآمدات میں اضافہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے مینوفیکچرنگ شعبے کو سہولت دی جائے گی، کیونکہ یہ شعبہ پہلے ہی زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان رواں سال اپنا پہلا چینی یوآن بانڈ جاری کرے گا، جس کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بانڈ کا مقصد فنڈنگ ذرائع میں تنوع لانا ہے، اور اس فنڈ کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ حکومت ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت کے شعبوں کو بھی ٹیکس نظام میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جبکہ رواں سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، جس سے ملکی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔

news

آئی ایم ایف ٹیم بجٹ 2025-26 کے لیے کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی

Published

on

آئی ایم ایف

آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کی ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ شروع کرنے والی ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو کے اقدامات، اور اخراجات پر کنٹرول کے حوالے سے بات چیت کرے گا، جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ پر پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات بھی کرے گا۔

وفاقی بجٹ آئندہ مالی سال کے لیے جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر تجاویز تیار کرے گی۔

وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کی توقع کرتے ہوئے نئے مالی سال کے لیے ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

یہ تخمینہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 2 ہزار 300 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس محصولات 9 ہزار 311 ارب روپے رہیں، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی کا تخمینہ 6 ہزار 570 ارب روپے ہے۔

رواں مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی کا ہدف 5 ہزار 512 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

جاری رکھیں

news

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کے قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کمی کا اعلان

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو ایک خوشخبری دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے سے زیادہ کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے کی کمی کا ذکر کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق سمیت بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے اراکین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آج اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا جو ہم نے اپنے منشور میں کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس پورے عمل میں آرمی چیف جنرل سید محمد عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے انہیں اور ان کی ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کیا اور ایک اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج عید کے موقع پر پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ایک چھوٹی سی خوشخبری سنانے آیا ہوں۔ اللہ کے فضل سے وہ وعدہ پورا ہوا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~