news
اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 198 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے درمیان تھا۔ اسلام آباد، سوات، چترال، مردان، ہنگو، شانگلہ، بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے۔
بتایا گیا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، جبکہ گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جن میں نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور ہزارہ کے اضلاع شامل تھے۔ اس کے علاوہ اٹک، مہمند، لنڈی کوتل، صوابی، تیراہ، شانگلہ، ملاکنڈ، سوات، دیر لوئر، اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
news
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا چولستان کینال منصوبے پر سخت مؤقف
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے میں سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی اور ہمارے پاس اس حکومت کو گرانے کی طاقت موجود ہے۔ کراچی میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طاقت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔ وقت آنے پر ہم اس طاقت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی آئی میں معاملہ آنے سے پہلے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم نے لڑائی یا بندوق اٹھانے کی بات نہیں کی، بلکہ آئینی طریقہ اختیار کیا ہے۔ لوگ کہتے تھے کہ کالاباغ ڈیم بن رہا ہے، اور اب یہی صورتحال چولستان کینال کے بارے میں دیکھی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں پانی کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔
آئین کے مطابق، صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، بلکہ صدر کی میٹنگ کو بہانہ بنا کر کینال کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی، جس میں صدر کو ایری گیشن کے بارے میں بریفنگ دینے کا کہا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ صوبوں سے بات کریں۔ اس اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایک اجلاس کے ذریعے آپ کینال بنا سکتے ہیں۔ صدر آصف زرداری نے بھی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز پر اعتراض ہے۔ ارسا نے پانی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔
news
مستونگ خودکش حملہ: سردار اختر مینگل کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین مینگل سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حوصلے پست نہیں ہوئے، ہمارا دھرنا بھی جاری رہے گا۔ مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا کے سامنے بیانات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارا جلسہ زیرِ عمل تھا اس وقت ایک مشکوک آدمی دکھائی دے گئے تو ہمارے ورکرز اور سکیورٹی کے ایک شخص نے روکنے کی کوشش کی تو پہلے وہ پستول نکلایا اس کے بعد وہ بھاگنا شروع ہوا، ہمارے سکیورٹی کے لئے تعینہ لوگ بھی اس کے پیچھے بھاگے تو پھر ان کے سامنے پتا نہیں حادثاتی طور پر آئے گیا یا نہ اس نے خود اپنے پر دھماکے سے اڑا دیا۔
سردار اختر مینگل نے کہا کہ 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گذر چلا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی نہیں آیا وہاں روڈ بلاک کرنے کے لیے ایف سی، لیویز سب کھڑی ہوئی ہے، اگر حکومت نے ہمیں یہاں پر روکا ہے تو پھر اس دھرنے کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھی اسی حکومت کی بنتی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی حملہ آور کی ڈیڈ باڈی کو بھی دیکھنے نہیں آیا کہ وہ کون شخص تھا؟ نہ ہم سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ اتنا بڑا واقعہ ہوا ہے آپ سب خیریت سے تو ہیں۔
صدر بی این پی مینگل نے کہا کہ میں اس کو غفلت نہیں کہوں گا میرے خیال سے وہ دانستہ طور پر ایسا کر رہے ہیں تاکہ ہم میں خوف پیدا ہو، شायद انتظامیہ یہ سوچ رہی ہے کہ اس طرح شاید واپس ہوجائیں گے لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے کیون کہ ہم تو ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، اس قسم کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، اگر راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہوگا لیکن اگر حکومت نے ماہرنگ بلوچ سمیت جن بھی بلوچ خواتین کو گرفتار کیا ہے وہ انہیں رہا کردیں تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں کہ اپنی عید اور رمضان کے دن یوں میدانوں میں گزاریں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔