Connect with us

news

حافظ نعیم الرحمٰن کا اعلان، مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان

Published

on

حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ جوہر موڑ پر عوامی دعوت افطار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر اسمبلیوں میں آنے والے عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کے بعد عوام کے حقوق کے لیے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر زبردست احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پہلے مرحلے میں تمام گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤسز پر دھرنے دینے کا ارادہ ہے، بڑی شاہراؤں پر احتجاج کریں گے اور اگلے مرحلے میں لانگ مارچ کریں گے۔ ملک کے ہر صوبے کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کراچی سے چترال تک تحریک چلائیں گے اور ملک کا نظام حقیقی قیادت کے حوالے کریں گے۔

دعوت افطار میں سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی اور امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے بھی خطاب کیا۔ جوہر موڑ پر حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ دعوت افطار میں قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جامع مسجد قبا فیڈرل بی ایریا میں خطبہ جمعہ دیا اور ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ …

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

مصنوعی ذہانت اور تعلیم | ChatGPT کا استعمال، فوائد اور نقصانات

Published

on

chatgpt

لاہور:
امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں محققین اور طلبہ اپنے مقالہ جات اور امتحانی پیپروں کی تیاری کے لیے chatgpt اور دیگر مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئرز کی مدد لینے لگے ہیں۔

پروف ریڈنگ تک تو سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن اب تو مقالوں کا ایک بڑا حصہ اے آئی کے ذریعے تیار ہونے لگا ہے۔ اس ابھرتے ہوئے رجحان کا ایک بڑا منفی پہلو یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود جھوٹا، غیر معیاری، جعلی اور شر انگیز مواد بھی اب مقالات اور امتحانی تیاری کا حصہ بننے لگا ہے۔

اس لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سامنے آنے والے تحقیقی مقالوں میں غیر مستند مواد کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔

سائنس دانوں نے اس رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ chatgpt وغیرہ کی مدد سے تیار کردہ مقالے مستند اور قابل اعتبار نہیں کہلائے جا سکتے۔

یہ بات واضح ہے کہ chatgpt اور دیگر اے آئی پروگرام دنیا میں نقل کرنے والوں کے لیے ایک سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

ان کی وجہ سے محققین اور طلبہ میں محنت اور تحقیق کرنے کے بجائے نقل کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ اس سے ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں متاثر ہوں گی اور کاہلی و تن آسانی غالب آ جائے گی۔ یہ بنی نوع انسان کے مستقبل کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

جاری رکھیں

news

پاکستان میں کرپٹو کونسل قائم، وزیر خزانہ سربراہ مقرر

Published

on

کرپٹو

اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کر دی ہے، جو مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ ہوں گے، جبکہ وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کو اس کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بلال ثاقب بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس اقدام کی قیادت کریں گے۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے بورڈ میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی سیکریٹری شامل ہیں۔

کونسل کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات پیش کرے گی اور عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں کے ساتھ روابط قائم کر کے بہترین عالمی روایات اپنانے میں تجاویز دے گی۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ کونسل مالیاتی ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور بلاک چین ڈیولپرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دے گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~