news
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، مشکوک شخص زخمی

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے قریب ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا، جب پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود ہے اور ممکنہ طور پر خودکشی کے ارادے سے آیا ہے۔ اس پر سیکرٹ سروس نے مشکوک مسلح شخص پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ بعد میں اس مشکوک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فائرنگ کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔
سیکرٹ سروس نے بتایا کہ جب سکیورٹی اہلکار مسلح شخص کے قریب پہنچے تو اس نے آتش گیر مادہ بھی پھینکا۔ حملہ آور پیدل تھا اور اسے وائٹ ہاؤس سے 5 منٹ کی دوری پر نشانہ بنایا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مشکوک شخص انڈیانا سے سفر کر رہا تھا۔ اہلکار جب اس کی کار کے قریب پہنچے تو انہوں نے اسے آتشیں اسلحے کے ساتھ پایا، جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی ایجنٹ زخمی نہیں ہوا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات واشنگٹن ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔ میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے، اور فورس انویسٹی گیشن ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
news
موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کر دی

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بینکوں کی مالی حالت اور پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔
موڈیز کے مطابق، مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی وجہ سے ہے، اور یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں قرضوں کی طویل مدتی پائیداری کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے، اور رپورٹ میں کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے، جو کہ 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔
news
گوگل کی لوکیشن ہسٹری میں اہم تبدیلی: 2025 تک کلاؤڈ سرورز سے ڈیٹا حذف ہوگا

گوگل نے 2023 کے آخر میں یہ اعلان کیا تھا کہ میپس کی لوکیشن ہسٹری کو کلاؤڈ سرورز سے صارفین کے فونز میں منتقل کیا جائے گا، اور اب اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 18 مئی 2025 تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا کلاؤڈ سرورز سے مکمل طور پر حذف کر دیا جائے گا، اور اس کے ساتھ ہی فونز میں محفوظ تین ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا بھی خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
گوگل کے مطابق، صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکیشن ہسٹری اب کلاؤڈ کے بجائے صرف صارف کے ذاتی فون تک محدود ہوگی۔
اس تبدیلی کے بعد، ٹائم لائن ڈیٹا دیگر ڈیوائسز پر منتقل یا ویب ورژن کے ذریعے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
تاہم، صارفین کے پاس اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے بیک اپ تیار کرنے یا ڈیوائس ٹرانسفر سسٹم استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔
کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنا پرانا ٹائم لائن ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں تو انہیں 18 مئی سے قبل نئی سیٹنگز کا انتخاب کرنا ہوگا اور تین ماہ سے زیادہ پرانے ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کرنا پڑے گا، بصورت دیگر یہ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے حذف ہو جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے ڈیٹا پر ان کے کنٹرول کو بڑھانے اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں