Connect with us

news

پاکستان اور ٹرمپ حکومت کا پہلا باضابطہ رابطہ

Published

on

ڈونلڈ ٹرمپ

حکومت پاکستان اور ٹرمپ حکومت کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں امریکا کا اقتدار سنبھالنے والی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے حکومت پاکستان سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا۔ بدھ کے روز نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے قومی سلامتی کے مشیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مائیکل والٹز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کو واپس لینے کے اعلان کی بھی تعریف کی۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں ایک وسیع البنیاد ایجنڈے کے حصے کے طور پر مزید بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

news

مقبوضہ کشمیر میں فیشن شو پر غم و غصہ، مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج

Published

on


ہندوتوا کی علمبردار مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی، رواداری اور ہم آہنگی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جبر کی نئی کہانیاں رقم کر رہی ہے۔

مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینے رمضان کے دوران گلمرگ کے علاقے میں ایک میگزین کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

مودی سرکار نے یہ جانتے بوجھتے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمانوں کے دلوں کو اس سے کتنی تکلیف پہنچے گی، فیشن شو میں مادر پدر آزادی کا مظاہرہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔

فیشن شو کے دوران ماڈلز کو برف پر کیٹ واک کرنے پر مجبور کیا گیا۔ فیشن شو کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقبوضہ وادی میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جس پر مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں مسلم ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اس فیشن شو کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ صوفیوں کی سرزمین پر ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس واقعے کو ایک پرائیوٹ تقریب قرار دیا۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کٹھ پتلی حکومت کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

جاری رکھیں

news

بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ‘مام’ کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

Published

on

سری دیوی


بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور مرحوم اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ’مام‘ کے سیکوئل کی تصدیق کی ہے۔

سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کر رہی ہیں۔ اب سری دیوی کی آخری فلم مام، جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، کے سیکوئل کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔

یہ امکان ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی اس میں اداکاری کریں گی، اور پروڈیوسر بونی کپور نے خود اس سیکوئل کی تصدیق کی ہے۔

اتوار کو آئیفا 2025 کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے دوران بونی کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ سری دیوی کی آخری فلم مام کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

گرین کارپٹ پر بات چیت کے دوران انہوں نے کہا، ’میں نے خوشی کی تمام فلمیں دیکھی ہیں- آرچیز، لویاپا اور نادانیاں، اور نو انٹری کے بعد اس کے ساتھ بھی ایک فلم کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ یہ خوشی کے ساتھ ایک فلم ہوگی، جو مام 2 ہو سکتی ہے۔‘

بونی کپور نے نادانیاں میں خوشی کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی والدہ کی طرح ہر زبان میں کام میں سرفہرست رہے گی۔‘

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~