news

پاکستان اور ٹرمپ حکومت کا پہلا باضابطہ رابطہ

Published

on

حکومت پاکستان اور ٹرمپ حکومت کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں امریکا کا اقتدار سنبھالنے والی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے حکومت پاکستان سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا۔ بدھ کے روز نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے قومی سلامتی کے مشیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ پاکستان صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مائیکل والٹز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کو واپس لینے کے اعلان کی بھی تعریف کی۔ اعلامیے کے مطابق فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں ایک وسیع البنیاد ایجنڈے کے حصے کے طور پر مزید بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version