news
مریم اورنگزیب کا حکومت کے ایک سال کی کامیاب معاشی کارکردگی پر بیان

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے 12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے ہیں، مہنگائی 38 سے کم ہوکر 9 سال کی کم ترین سطح 1.5 فیصد پر آ گئی۔ ایک سال میں پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، اور انتشار سے استحکام کا شاندار سفر طے کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کے لیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی وہ واحد جمہوری قوت ہے جو پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے۔ یہ حقیقت ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔ الحمدللہ، حکومت کی کارکردگی کا ایک سال بے مثال رہا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہر نیا دن ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے خواب کو تعبیر کے قریب لاتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال میں پاکستان نے مایوسی سے اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات پاکر معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔
اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہنمائی میں حکومت کے 365 دن کا ہر روز اور ہر لمحہ پاکستان کی ترقی اور عوام کے ریلیف کی خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا ہے۔
news
مقبوضہ کشمیر میں فیشن شو پر غم و غصہ، مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج

ہندوتوا کی علمبردار مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی، رواداری اور ہم آہنگی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جبر کی نئی کہانیاں رقم کر رہی ہے۔
مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینے رمضان کے دوران گلمرگ کے علاقے میں ایک میگزین کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔
مودی سرکار نے یہ جانتے بوجھتے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمانوں کے دلوں کو اس سے کتنی تکلیف پہنچے گی، فیشن شو میں مادر پدر آزادی کا مظاہرہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔
فیشن شو کے دوران ماڈلز کو برف پر کیٹ واک کرنے پر مجبور کیا گیا۔ فیشن شو کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقبوضہ وادی میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جس پر مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں مسلم ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اس فیشن شو کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ صوفیوں کی سرزمین پر ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس واقعے کو ایک پرائیوٹ تقریب قرار دیا۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کٹھ پتلی حکومت کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
news
بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ‘مام’ کے سیکوئل کی تصدیق کر دی

بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور مرحوم اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ’مام‘ کے سیکوئل کی تصدیق کی ہے۔
سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کر رہی ہیں۔ اب سری دیوی کی آخری فلم مام، جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، کے سیکوئل کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔
یہ امکان ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی اس میں اداکاری کریں گی، اور پروڈیوسر بونی کپور نے خود اس سیکوئل کی تصدیق کی ہے۔
اتوار کو آئیفا 2025 کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے دوران بونی کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ سری دیوی کی آخری فلم مام کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
گرین کارپٹ پر بات چیت کے دوران انہوں نے کہا، ’میں نے خوشی کی تمام فلمیں دیکھی ہیں- آرچیز، لویاپا اور نادانیاں، اور نو انٹری کے بعد اس کے ساتھ بھی ایک فلم کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ یہ خوشی کے ساتھ ایک فلم ہوگی، جو مام 2 ہو سکتی ہے۔‘
بونی کپور نے نادانیاں میں خوشی کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی والدہ کی طرح ہر زبان میں کام میں سرفہرست رہے گی۔‘
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں