Connect with us

drama

شگفتہ اعجاز کا شوہر کی وفات کے بعد ذہنی صحت پر انکشاف

Published

on

شگفتہ اعجاز

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر، فلم ساز یحییٰ صدیقی، کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینی پڑی۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے یوٹیوب چینل کے فالوورز سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد وہ کمرے میں بند ہو گئی تھیں اور اس دوران اپنی بیٹیوں کے زیادہ قریب ہوگئی تھیں، جبکہ اس مشکل وقت میں ان کے بچوں نے ان کا بےحد خیال رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن ان کے خیال میں ہر کامیاب عورت کے پیچھے بھی اس کے شوہر کا تعاون اور سپورٹ ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کا سپورٹ سسٹم تھے۔

شگفتہ اعجاز نے یہ بھی کہا کہ شوہر کے جانے کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے انہوں نے ذہنی امراض کے ڈاکٹر کے سیشنز کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

ماہرہ خان اور شوہر کا رومانوی ڈانس ویڈیو وائرل

Published

on

ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

یہ پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست، پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کی، جس کی خوبصورتی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے سیاہ رنگ کا شرارہ پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر صارفین اور ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، لیکن کچھ لوگ اداکارہ کے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید بھی کر رہے ہیں۔

جاری رکھیں

drama

مہوش حیات کا میوزک ڈیبیو، ہنی سنگھ کے ساتھ نیا گانا جلد ریلیز ہوگا

Published

on

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز ہونے والے ہیں، جن میں سے ایک معروف بھارتی پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ان کے مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔

مہوش حیات نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی ایک فلم مکمل کر لی ہے جو عید الا ضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں، لیکن ابھی تک انہیں اپنا جیون ساتھی نہیں ملا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں ان کے ساتھ بطور اداکارہ پرفارم کرتی نظر آئیں تھیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~