music
گلوکارہ نتاشا بیگ کی شادی کی خواہش، کورین اداکار سے کرنے کی خواہشمند
پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔
نتاشا بیگ نے کہا کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔
انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔
نتاشا نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور یہ دلچسپ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے جلتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی گلوکارہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی منصوبہ نہیں، لیکن ان کی خواہش ہے کہ ان کی شادی کسی کورین اداکار سے ہو، عام مرد سے نہیں۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ دو کورین اداکاروں کے نام بھی بتائے جنہیں وہ دل سے پسند کرتی ہیں۔
نتاشا بیگ نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ لوگ اکثر انہیں ان کی شکل و صورت کی وجہ سے چینی سمجھتے ہیں اور جب وہ اردو میں بات کرتی ہیں تو لوگ مزید حیران رہ جاتے ہیں کہ ایک چینی خاتون اردو بھی اتنی اچھی بول لیتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بچپن میں کرکٹر تھیں اور تقریباً 19 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلتی رہیں۔
music
چاہت فتح علی خان کا نیا گانا “چھائیاں چھائیاں” وائرل
بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔
اس بار چاہت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے مشہور گانے چھائیاں چھائیاں کو گنگناتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چاہت فتح علی خان کے اس گانے کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے دعا کی کہ ’کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس گانے کے رائٹر کو چاہت فتح علی خان پر قانونی مقدمہ کرنا چاہیے کیونکہ انہوں نے گانے کے بول چوری کیے ہیں‘۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے چاہت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’مجھے افسوس ہے کہ میں سُن سکتی ہوں، کاش میں بہری ہوتی‘۔
چاہت فتح علی خان اس سے قبل بدو بدی گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تھے، جبکہ انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
film
پریانکا چوپڑا کا ضرورت مند کی مدد کر کے مداحوں کا دل جیتا
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل پریانکا چوپڑا نے ضرورت مند کی مدد کر کے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔
پریانکا حال ہی میں اپنے بھائی کی شادی کے بعد واپس امریکہ جانے کے لیے ممبئی پہنچی ہیں، جہاں پاپرازی نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو نے خاص طور پر صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوتی ہیں، لیکن ان کی گاڑی سگنل پر رک جاتی ہے۔ اس موقع پر پریانکا کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر ایک فقیر کو پیسے دیتی ہیں۔
پریانکا کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے، اور ضرورت مند کی مدد کرنے پر لوگ ان کی دریا دلی کی تعریف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا جلد ہی فلم SSMB 29 میں مہیش بابو کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں