تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، جہاں سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1793 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 999 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1719 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور یہ 113206 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین کیا گیا
news
آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پاکستان میں بجلی سستی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف نے حکومت کے بجلی نرخوں میں کمی کے منصوبے کو منظور کر لیا ہے۔ پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر قائل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر راضی کیا ہے، جبکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کو ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے بجلی نرخوں میں کمی پر گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔
نیپرا اور وزارت توانائی کے حکام نے اپریل یا مئی سے بنیادی نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 2 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ایک ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا اہم مرحلہ جاری ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے، تاہم ٹیرف کم کرنے سے پہلے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔
news
پاکستان کی آئی ایم ایف کو پی آئی اے اور دیگر ادارے فروخت کرنے کی یقین دہانی

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قرض کے حصول کے لیے پی آئی اے اور دیگر سرکاری اداروں کی فروخت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کو جولائی تک بیچنے کا ارادہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، حکومت نے آئی ایم ایف کو یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ فیصل آباد، اسلام آباد اور گوجرانوالہ کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں دسمبر تک فروخت کرنے کی خواہاں ہے۔
پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ عملی طور پر تعطل کا شکار نجکاری پروگرام کے تحت 5 سے 7 ادارے جلد فروخت کرنے کی کوشش کریں گے، جن میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور 3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی فروخت کے لیے پرامید ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت زرعی ترقیاتی بینک کی فروخت کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کر رہی ہے اور اسے امید ہے کہ بینک نومبر تک فروخت ہو جائے گا۔ حکام نے کہا ہے کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی فروخت کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے، حالانکہ پچھلی کئی مہلتیں ختم ہو چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای فرسٹ ویمن بینک مکمل کمرشل بینک کی حیثیت سے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مئی تک معاہدہ ہونے کی توقع ہے، لیکن یو اے ای اسے کھلی بولی کے بجائے حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت خریدنا چاہتا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں