news
روڈا اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
لاہور :راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ٹیوٹا نے پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے نو جوانوں کو با اختیار بنانے کا معاہدہ عمل میں لایا ہے ۔ آج 29 جنوری 2025 کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ٹیوٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، جسکا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور ترقی کی واہ پر گامزن کرنا ہے۔ اس دورے کے دوران راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفسر منصور جنجوعہ اور ٹیوٹا کے چیئرمین ساجد کھوکھر نےبا ضابطہ طور پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جو دونوں اداروں کے درمیان فنی تعلیم اور صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک سنگ میل ہے۔
سی اواو روڈا منصور جنجوعہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شراکت داری مناسب مواقع پیدا کرے اور نوجوانوں کو صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرکے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے لئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ٹیوٹا کے چیئرمین ساجد کھوکھر نے کہا کہ ٹیوٹا پیشہ ورانہ تربیت میں ایک سرکردہ تجربے کے ذریعے طلبا کو جاب مارکیٹ کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
منصور جنجوعہ نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامے کے تحت طلبا راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی مقامات پر فعال اور جاری منصوبوں پر کام کر کے عملی نمائش حاصل کریں گے۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ دنیا کی مہارتیں حاصل کر یں جو صنعت کی ضروریات کے مطابق ہوں ۔مزید برآں اس تعاون کا مقصد بین الاقوامی تعلیمی اوع تکنیکی اداروں کو راغب کرنا ہے جس سے پاکستان کے اندر بالخصوص راوی شہر میں پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیم میں عالمی شراکت داری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیوٹا اس نظرئیے کو حقیقت میں بدلنے ، نوجوانو ں کو ہنر مند پیشہ ورانہ بننے اور قومی ترقی مین حصہ ڈالنے کے لئے با اختیار بنانے میں منتظر ہیں اور یہ اقدامات پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے جس سے تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق ختم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیوٹا کے اعلیٰ عہدوں کے افسران بھی موجود تھے ۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد نے ٹیوٹا ہیڈ کوارٹر زمیں قائم جدید ترین ہاسپٹیلیٹی لیب اور ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا
news
عرفان صدیقی: پی ٹی آئی مذاکراتی نشست میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی۔ ہمارا پہلے موقف تھا کہ حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں، لیکن 31 جنوری تک یہ برقرار رہی۔ ہم آج بھی میٹنگ کے لیے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی۔ یہ ایک سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے، ہم بچوں والا کھیل نہیں بنانا چاہتے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ باہر کچھ بھی ہو، کمیٹیوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا، لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی نے ایسا رویہ اختیار کیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میرے ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اور ان کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری پالیسیوں کا مقصد عمران خان کو اڈیالہ سے باہر لانا ہے، اور ان کی پالیسی کا محور بھی یہی ہے کہ وہ کس طرح جیل سے باہر آئیں۔ پی ٹی آئی نے دو مطالبات کی آڑ میں پندرہ مطالبات پیش کیے، اور وہ ہمارا جواب سنے بغیر ہی مولانا فضل الرحمٰن کی طرف بڑھ گئے۔
news
قیامت کی گھڑی 89 سیکنڈ پر، دنیا تباہی کے قریب؟
قیامت کی گھڑی (Doomsday Clock) جو دنیا کو لاحق خطرات کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس سال ایک سیکنڈ کم ہو کر 89 سیکنڈ پر آ گئی ہے۔
یہ تاریخ میں سب سے کم وقت ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا تباہی کے قریب تر ہے۔ یہ گھڑی حقیقی وقت نہیں بتاتی بلکہ ایک علامتی تصور ہے جو سائنسدانوں نے دنیا کی تباہی کے خطرے کو ظاہر کرنے کے لیے بنایا ہے۔
اس میں “آدھی رات” (Midnight) کا وقت مکمل تباہی کی علامت ہے، یعنی اگر گھڑی رات 12 بجے پر پہنچ جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دنیا کو کوئی مہلک واقعہ پیش آ چکا ہے۔
قیامت کی گھڑی کے مطابق دنیا کی تباہی میں 89 سیکنڈ باقی ہیں، یعنی یہ گھڑی ابھی 11:58:31 پر سیٹ ہے۔
یہ گھڑی حقیقت میں اصل وقت نہیں ناپتی بلکہ علامتی طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ دنیا تباہی کے کتنے قریب ہے۔
یونیورسٹی آف شکاگو کے فزکس کے پروفیسر نے منگل کو پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے گھڑی کو آدھی رات کے قریب مقرر کیا ہے کیونکہ ہمیں جوہری و حیاتیاتی خطرات، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجوں کے بارے میں خاطر خواہ مثبت پیش رفت نظر نہیں آئی۔
پس منظر
یہ گھڑی 1947 میں جوہری سائنس دانوں نے بنائی تھی تاکہ دنیا کو ممکنہ تباہی کے خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔ 2023 میں یہ گھڑی 90 سیکنڈ پر تھی اور 2024 میں اسے مزید ایک سیکنڈ آگے بڑھا کر 89 سیکنڈ کر دیا گیا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں