Connect with us

news

پیکا قانون میں مزید سخت ترامیم کا حکومتی فیصلہ

Published

on

پیکا

وفاقی حکومت نے پیکا قانون کو مزید سخت کرنے کے لیے نئی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت نے ایک نئی قانون سازی کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترامیم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے گی، جسے جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نئی ترامیم کے تحت فیک نیوز سے متعلق سزاؤں اور جرمانے کا تعین بھی شامل ہوگا، اور فیک نیوز کے حوالے سے پانچ سال تک کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کے لیے ترمیم کے مسودے پر اپنی رائے دے دی ہے، اور اب وفاقی کابینہ سے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حکومت نے پیکا قانون کو مزید سخت بنانے کے لیے متعدد ترامیم تجویز کی ہیں، جن میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام، غیر قانونی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنا، جعلی یا غلط معلومات پھیلانے کے جرائم کے لیے سزاؤں میں اضافہ، اور ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ اور آن لائن سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سائبر کرائم کی تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کے مقصد کے لیے ایک نئی خصوصی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنا شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا۔

news

نظام شمسی کے 6 سیاروں کی قطار رواں ماہ قابلِ دید

Published

on

نظام شمسی

رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون آج سے ایک قطار میں نظر آئیں گے، جبکہ 28 فروری تک ان میں عطارد بھی شامل ہو جائے گا۔

مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

اس عمل کے دوران سیاروں کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیاروں کا اس طرح ایک قطار میں ہونا ’سیاروں کی پریڈ‘ کہلاتا ہے۔

برطانیہ میں ففتھ سٹار لیبز کی سائنس کمیونیکیٹر اور ماہر فلکیات، جینیفر میلارڈ نے کہا کہ سیاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آپ گوگل پر جا کر ان تمام سیاروں کا مزید شاندار نظارہ حاصل کر سکتے ہیں، لیکن جب آپ ان سیاروں کو براہ راست دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ فوٹانز (روشنی کے ذرات) نے صرف آنکھوں کے پردوں کو چھونے کے لیے خلا سے لاکھوں یا اربوں میل کا سفر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نایاب 7 سیاروں کی پریڈ فروری کے آخر میں شروع ہوگی۔

جاری رکھیں

film

اکشے کمار نے بھول بھلیاں سیکوئل سے نکالے جانے کا انکشاف کیا

Published

on

اکشے کمار

بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل سے نکال دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کن وجہ بھی بتائی۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کامیڈی میں پہلے ہی کافی کام کر چکے تھے اور کچھ نیا کرنے کے لیے سماجی موضوعات کو اپنایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب دوبارہ کامیڈی کی طرف لوٹ رہے ہیں اور اس وقت ’بھوت بنگلا‘، ’ویلکم‘ اور ’ہاؤس فل 5‘ جیسی تین بڑی کامیڈی فلموں کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

جب اکشے سے ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں شامل نہ ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اکشے نے انکشاف کیا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا، تاہم اداکار نے اس فیصلے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~