Connect with us

news

گیس مزید مہنگی، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

Published

on

گیس مزید مہنگی کردی گئی، اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواست پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اور سوئی سدرن کیلئے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈوائس کے بعد دی جائے گی، جس کے بعد ہی اوگرا قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2023 میں گیس کے نرخوں میں 520 فیصد اور فروری 2024 میں 319 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ بجلی کے نرخوں میں بھی اسی عرصے کے دوران 35 فیصد اور 75 فیصد اضافہ ہوا، جس سے مہنگائی کی مجموعی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کے ششماہی ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ کی شرط رکھتے ہوئے حکومت کو 15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے یہ فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوایا، اور حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا

news

پاکستان میں وزرا کی تنخواہوں میں اضافے پر امریکی وزارت خارجہ کا بیان

Published

on

میتھیو ملر

پاکستان میں وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافے پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا بیان سامنے آیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے پاکستان میں وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سوال کیا۔ صحافی نے کہا کہ یہ اضافہ ایک ایسے ملک میں ناقابل قبول ہے جہاں غربت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، اور پھر حکومتی عہدیداران عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے مانگنے آتے ہیں۔

اس سوال پر امریکی ترجمان نے ابتدا میں مبہم انداز میں جواب دیا کہ انہیں اندازہ ہے کہ سوال اہم ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد اس پر پہنچیں گے۔ تاہم، جب صحافی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے امریکا کے مؤقف پر سوال کیا تو میتھیو ملر نے صاف کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ پاکستان کے عوام اور ان کی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے، نہ کہ امریکا کا مسئلہ۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے حکومتی ملازمین کی تنخواہوں پر اپنی رائے دینے سے گریز کرتا ہے، اور یہی پالیسی پاکستان کے لیے بھی اپنائی جائے گی

جاری رکھیں

news

ورون دھون کی فلم بے بی جون، سلمان خان کا مفت کیمیو رول

Published

on

بے بی جون

جلد ریلیز ہونے والی ایکشن فلم بے بی جون، جس میں ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور سلمان خان کیمیو رول میں نظر آئیں گے، کے معاوضے کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

ورون دھون کی یہ فلم 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایٹلی کے تعاون سے کیلیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے اپنے کیمیو رول کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، جبکہ ورون دھون اور دیگر اداکاروں نے اپنے کرداروں کے لیے بھاری رقم وصول کی ہے۔ ورون دھون نے فلم کے لیے 25 کروڑ روپے، جبکہ ان کی ساتھی اداکارہ کیرتی سریش نے 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ دیگر اداکاروں میں جیکی شروف کو 1.50 کروڑ روپے، راجپال یادیو کو 1 کروڑ روپے، سانیا ملہوترا کو 1 کروڑ روپے، اور وامیقہ گبی کو 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں سلمان خان اور ورون دھون کو ایکشن کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مداح فلم کی کہانی اور زبردست پرفارمنس دیکھنے کے لیے کرسمس کے دن کا انتظار کر رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~