Connect with us

news

ناسا کی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی قدیم کہکشاں دریافت کر لی

Published

on

ناسا

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے تشکیل کے مراحل سے گزرنے والی ایک قدیم کہکشاں کی حیران کن تصاویر جاری کی ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ کہکشاں بگ بینگ کے بعد تقریباً 60 کروڑ سال کے عرصے میں وجود میں آئی تھی۔

ناسا کا کہنا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور کی کئی دیگر انتہائی بڑی کہکشاؤں کا بھی پتہ لگایا ہے۔

سائنس دانوں نے اس دریافت شدہ کہکشاں کو “فائر فلائی اسپارکلز” کا نام دیا ہے۔

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک انتہائی قدیم کہکشاں کی دریافت کر کے کائنات کے ابتدائی مراحل میں کہکشاؤں کی تشکیل اور ان کی وسعت کے بارے میں نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ دریافت فلکیات کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

news

پیشاب کو روکنا صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

Published

on

ureters

عام طور پر پیشاب کو روکنا بے ضرر ہو سکتا ہے لیکن بعض حالات میں یہ عمل آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر یہ عادت بن جائے۔ نیو یارک میں لانگ آئی لینڈ یونیورسٹی کے ریناسنس اسکول آف میڈیسن کے یورولوجی کے کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیسن کم نے بتایا کہ پیشاب کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک پیچیدہ اعصابی نظام کام کرتا ہے۔

آپ کے گردے پیشاب بناتے ہیں، جو پھر دو نالیوں (ureters) کے ذریعے مثانے میں جمع ہوتا ہے۔ جب مثانہ تقریباً آدھا بھر جاتا ہے، تو اعصابی ریسیپٹر دماغ کو سگنل دیتے ہیں کہ پیشاب کرنے کا وقت آچکا ہے۔

پیشاب کو روکنا آپ کے پیشاب کی نالی میں انفیکشن (یو ٹی آئی) کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ بیکٹیریا اس نالی میں جمع ہو کر انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو جنسی عمل کے بعد پیشاب کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ جنسی عمل سے پیشاب کی نالی میں آنے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اگر اس انفیکشن کا علاج نہ کیا جائے تو یہ گردوں تک پہنچ کر گردے میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے، اور اس کا وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں urosepsis ہو سکتا ہے، جو ایک سنگین حالت ہے۔

مزید برآں، اگر پیشاب کو بار بار اور زیادہ دیر تک روکا جائے تو اس سے مثانے کے پٹھے کمزور پڑ سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مثانہ پیشاب کو مکمل طور پر خارج نہیں کر پاتا، جس سے مثانے میں بچا ہوا پیشاب انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

جاری رکھیں

news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں

Published

on

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا ون ڈے فارمیٹ میں اچھا ردھم رہا ہے، اور ہم اس کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی جو ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں تھے، وہ اب ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ پہنچنے سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی، جو ٹیم کے مورال کو مزید بلند کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ، قومی کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں عماد وسیم اور محمد عامر کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~