Connect with us

news

ناسا کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر 2024 کو دو بڑے سیارچے زمین کے قریب سے گزرے گے

Published

on

ناسا

ناسا کے مطابق، دو بڑے سیارچے 2024 XY5 اور 2024 XB6 آج 16 دسمبر 2024 کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔ خلائی ایجنسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان سیارچوں سے زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، لیکن یہ واقعہ خلا میں ایسے اجسام کی نگرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

سیارچہ 2024 XY5 جس کی پیمائش 71 فٹ ہے، آج دوپہر 12:26 پر زمین کے قریب پہنچے گا۔ یہ سیارچہ 10,805 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا تقریباً 2,180,000 میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

دوسرا سیارچہ 2024 XB6 ہے جو 2024 XY5 سے تھوڑا چھوٹا ہے اور اس کا قطر 56 فٹ ہے۔ یہ سیارچہ 14,780 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے قریب سے گزرے گا اور اس کا زمین سے قریب ترین فاصلہ تقریباً 4,150,000 میل ہوگا۔ اس سے بھی زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایسے سیارچے ابتدائی شمسی نظام کی باقیات ہیں جو تقریباً 4.6 بلین سال پہلے تشکیل پائے تھے۔

news

پیشاب کو روکنا صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

Published

on

ureters

عام طور پر پیشاب کو روکنا بے ضرر ہو سکتا ہے لیکن بعض حالات میں یہ عمل آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر یہ عادت بن جائے۔ نیو یارک میں لانگ آئی لینڈ یونیورسٹی کے ریناسنس اسکول آف میڈیسن کے یورولوجی کے کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیسن کم نے بتایا کہ پیشاب کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک پیچیدہ اعصابی نظام کام کرتا ہے۔

آپ کے گردے پیشاب بناتے ہیں، جو پھر دو نالیوں (ureters) کے ذریعے مثانے میں جمع ہوتا ہے۔ جب مثانہ تقریباً آدھا بھر جاتا ہے، تو اعصابی ریسیپٹر دماغ کو سگنل دیتے ہیں کہ پیشاب کرنے کا وقت آچکا ہے۔

پیشاب کو روکنا آپ کے پیشاب کی نالی میں انفیکشن (یو ٹی آئی) کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ بیکٹیریا اس نالی میں جمع ہو کر انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کو جنسی عمل کے بعد پیشاب کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ جنسی عمل سے پیشاب کی نالی میں آنے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اگر اس انفیکشن کا علاج نہ کیا جائے تو یہ گردوں تک پہنچ کر گردے میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے، اور اس کا وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں urosepsis ہو سکتا ہے، جو ایک سنگین حالت ہے۔

مزید برآں، اگر پیشاب کو بار بار اور زیادہ دیر تک روکا جائے تو اس سے مثانے کے پٹھے کمزور پڑ سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مثانہ پیشاب کو مکمل طور پر خارج نہیں کر پاتا، جس سے مثانے میں بچا ہوا پیشاب انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

جاری رکھیں

news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں

Published

on

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا ون ڈے فارمیٹ میں اچھا ردھم رہا ہے، اور ہم اس کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی جو ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں تھے، وہ اب ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ پہنچنے سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی، جو ٹیم کے مورال کو مزید بلند کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ، قومی کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے پیغام میں عماد وسیم اور محمد عامر کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~