news
یوٹیوب نے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرادی، زبانوں کی تعداد میں اضافہ
یوٹیوب نے اپنے ڈیڑھ سال بعد کا وعدہ پورا کرتے ہوئے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرادی ہے۔ اس نئی سروس کے ذریعے یوٹیوب تخلیق کار اپنی انگریزی ویڈیوز کو مختلف عالمی زبانوں میں ڈب کر سکیں گے۔ یہ فیچر لاکھوں کی تعداد میں معلوماتی اور تعلیمی یوٹیوب چینلز کے لیے دستیاب ہوگا اور اسے وسیع پیمانے پر جلد جاری کر دیا جائے گا۔
تخلیق کار اب اپنی ویڈیوز کو فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشین، اطالوی، جاپانی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں ڈب کر سکیں گے، اور ان زبانوں میں سے کسی ایک زبان کی ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔ اس عمل کو خودکار طریقے سے انجام دیا جائے گا، اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے اس کا پری ویو کر سکیں گے۔
ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب اسٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں دستیاب ہوں گی اور آٹو ڈب کے لیبل کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ کمپنی نے اس فیچر کو سمجھانے کے لیے کچھ مثالی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جن میں سے دو ویڈیوز کو فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے، اور ایک ویڈیو کو انگریزی میں مختلف زبانوں کے آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔
news
سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی مجرموں کے اعترافی بیانات
سانحہ 9 مئی کے مجرموں نے اپنے اعترافی بیانات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوج مخالف تقاریر کو ذمہ دار قرار دیا۔ پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر) نے تمام مجرموں کے اعترافی بیانات جاری کر دیے۔ اپنے بیانات میں مجرموں نے پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے اکسانے کو بھی 9 مئی کے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ جناح ہاوس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے شرپسند جان محمد خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
اپنے اقرار جرم میں جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہاوس پر حملے میں شامل تھا اور اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اس شرٹ کو جلا دیا۔ پی ٹی آئی کے شدت پسند شان علی کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرم علی شان نے اپنے اقرار جرم میں کہا کہ عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر نے میری ذہن سازی کی۔ جب عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنماﺅں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہاوس پر حملہ کیا۔ میں نے جناح ہاوس میں جا کر توڑ پھوڑ کی۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے شرپسند داود خان کو بھی جناح ہاوس حملے میں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم داود خان نے بھی اپنے اعتراف جرم میں بتایا کہ میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاوس پر حملہ کیا۔ تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کے خلاف نفرت بھری گئی۔
news
نو مئی کے ملزمان کو سزا، انصاف کی فراہمی کا اہم سنگ میل
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی جیسے بھیانک دن کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کیے بغیر یہ معاملہ ختم نہیں ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، جبکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف فراہم کیا جاتا۔ اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں، اور ایک تاریک دن کی مذمت کرنے سے بھی گریز کیا گیا، جس کی وجہ سے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنا دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نو مئی ایک بڑا حادثہ تھا، اور یہ سزائیں ان لوگوں کو دی گئی ہیں جو اس منصوبے پر عمل درآمد کر رہے تھے۔ یہ سزائیں بہت پہلے سنائی جانی چاہیئں تھیں۔ ابھی تو جو کارکن قانون کے ہاتھوں میں آئے ہیں، ان کے گریبان تک پہنچنا ضروری ہے، کیونکہ جب تک قانون ان منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا، اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوگا۔ ایسے عناصر وطن دشمنی کے حوصلے بڑھاتے رہیں گے۔
اسی حوالے سے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان بھی ان کے قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، اور یہ سزائیں ان تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں