Connect with us

head lines

پی ٹی آئی احتجاجی قافلہ ڈھوک گھر پہنچ گیا: ہر طرح کی شرانگیزی سے نمٹنے کے لیے تیارآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی

Published

on

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال نے سیاسی ماحول کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کے قریب برہان کے علاقے میں پہنچ چکا ہے۔ تاہم، پارٹی رہنماؤں کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی علی امین گنڈاپور کے پیچھے ہے، لیکن دونوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی، اور اطلاعات کے مطابق وہ احتجاج کی سرگرمیوں سے رفوچکر ہو چکے ہیں۔

احتجاج میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں کئی اہم رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض، ایم پی اے بشارت ڈوگر اور دیگر 400 سے زائد افراد شامل ہیں۔

پشاور سے اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ غازی بروتھا پہنچنے کے بعد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے آئی جی علی ناصر رضوی نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ کسی بھی شرانگیزی سے نمٹنے کے لیے فورسز مکمل طور پر تیار ہیں

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف


وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اور اس کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات ہیں۔ یہ اجلاس آج بروز منگل صبح 11 بجے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والا تھا۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کے ساتھ ساتھ 12 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جانا تھا۔ مزید یہ کہ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث کی توقع تھی۔

جاری رکھیں

head lines

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں

Published

on

جنرل عاصم منیر


انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے، آمین۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی و عسکری شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ اسی طرح، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~