Connect with us

news

پی ٹی سی ایل: تین ماہ کے دوران 6.3 ارب روپے کا بھاری نقصان”سٹاک ایکسچینج”

Published

on

پی ٹی سی ایل: تین ماہ کے دوران 6.3 ارب روپے کا بھاری نقصان"سٹاک ایکسچینج"
Photo: sahafat

30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران پی ٹی سی ایل کو 6.3 ارب روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا
اس مدت کے دوران زیادہ آمدنی اور مجموعی منافع کے باوجود نقصانات میں اضافہ ہوا
مالی سال 2024 کی اس تیسری سہ مائی میں کمپنی کی آمدنی تقریبا 11 فیصد اضافے کے ساتھ 55.56 ارب روپے ہوئی جو کہ گزشتہ سال 50.09 ارب روپے تھی
14 فیصد سے زیادہ اضافہ ریونیو لاگت میں ہوا جو کہ تیسری سہ مائی کے دوران 42.6 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ37.4 ارب روپے تھا
نتیجے کے طور پر پی ٹی سی ایل کا مجموعی منافع رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ایک فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ 12.9 ارب روپے تک پہنچ گیا یعنی رواں مالی سال کی تیسری سہ مائی میں منافع کا مارجن 23.2فیصد ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 25.4 فیصد سے کم ہے
سہ مائی میں کمپنی آپریٹنگ اخراجات 10.4 ارب روپے کے مقابلے 26 فیصد اضافے کے ساتھ 13.1ارب روپے تک پہنچ گئے جس سے پی ٹی سی ایل کو 240 ملین روپے کا آپریٹنگ خسارہ ہوا
کمپنی کی دیگر آمدنی میں بھی کمی ہوئی اور رواں سال کی اس سہ ماہی میں یہ دو اشاریہ نو ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال چھ اشاریہ تین ارب روپے تھی
دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی مالی لاگت اس سہ مائی میں بڑھ کر 12.1 ارب ہو گئی جس کے نتیجے میں کمپنی کو اس عرصے کے دوران نو اشاریہ چار ارب روپے کا قبل از ٹیکس خسارہ اٹھانا پڑا جبکہ گزشتہ برس یہ خسارہ 4.1 ارب روپے تھا

news

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ سروس: زمین کے کسی بھی کونے سے کال کریں

Published

on

ڈائریکٹ ٹو سیل

واشنگٹن:
ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے ’ڈائریکٹ ٹو سیل‘ نامی سیٹلائٹ سروس متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کال کر سکیں گے۔

اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمارٹ فونز میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں، بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا کافی ہے۔

یہ سروس موبائل رابطوں میں انقلاب برپا کر دے گی۔ اب ایسے علاقوں سے بھی کالز کی جا سکیں گی جہاں موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں تھا۔

اس سروس کے لیے سیٹلائیٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے گئے ہیں جو انہیں موبائل ٹاور کی طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور وہ خلا سے براہ راست اسمارٹ فونز میں فون سگنل بھیجتے ہیں۔

یوکرین ان پہلے ممالک میں شامل ہوگا جہاں یہ سروس شروع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے یوکرین کے موبائل آپریٹر Kyivstar نے اسٹار لنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ سروس کو متعارف کرایا جا سکے۔

ابتدائی طور پر اس سروس میں میسجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور بعد میں وائس اور ڈیٹا سروسز بھی شامل کی جائیں گی۔

دوسری جانب، ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل پر اپنا نام تبدیل کر کے کیکئس میکسمس رکھ لیا ہے اور پروفائل پکچر بھی تبدیل کر دی ہے۔

جاری رکھیں

news

2025 میں پاکستان میں دو سورج اور چاند گرہن ہوں گے: محکمہ موسمیات کا اعلان

Published

on

سال 2025

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 منٹ پر شروع ہوگا، لیکن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔

رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔ یہ چاند گرہن رات 8:28 منٹ پر شروع ہو کر 1 بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو کہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے یہ سورج گرہن بھی نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہوگا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~