Connect with us

news

کمپنی مالکان زائد منافع کے لیے غلط مینوفیکچرنگ کاسٹ شو کرتے ہیں

Published

on

کمپنی مالکان زائد منافع کے لیے غلط مینوفیکچرنگ کاسٹ شو کرتے ہیں
Photo: sahafat


ریجنل ٹیکس آفس حیدراباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران چیف کمشنر لینڈ ریونیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد سے جعلسازی سے بنوائے گئے انوائسز اور سیلز ٹیکس چوری کے واقعات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ جولائی 2023 سے اب تک حیدرآباد کے علاقے میں سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے افراد کو گرفتار کر کے ان سے 10 کروڑ کی رقم وصول کر لی گئی ہے چوری ملوث میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہے تاہم مزید کیسز پر بھی کام کیا جا رہا ہے
چیف کمشنر لینڈ رایونیو ڈاکٹر خالد ملک نے کہا کہ کمپنیوں کے مالکان زیادہ منافع کے لالچ میں جعلی کمپنیاں بنا کر ٹرانزیکشن کرتے ہیں مزید براں پروڈکٹ کی مینوفیکچرنگ میں بھی کاسٹ کے اعداد و شمار چھپا لیے جاتے ہیں اسی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کو برداشت کرنا پڑتا ہے لیکن اب ایسا کرنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جائے گی

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی، ذرائع

Published

on

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے
مقامی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2005 روپے فی تولہ کی کمی سے دو لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے دو لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 25 ڈالر کم ہو کر 20752 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے

جاری رکھیں

news

نئے اے آئی الگوردم کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کی اسکرین ٹائم میں اضافہ، میٹا

Published

on

کمپنی کی طرف سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اے آئی فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر گزار رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرز کی طرف سے لگائے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر گزارتےہیں۔ سال بھر کے دوران اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کا بنتا ہے۔
میٹا چیف مارک زکر برگ کے مطابق امید ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ایسی نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھ سکے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~