news

بانی پی ٹی آئی کو کھانے پینے اور شاہ محمود کو صحت کا مسئلہ درپیش

Published

on

Phot: Sahafat


پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاق ہمارے خلاف بے شمار مقدمات کر چکا ہے
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی جو کہ قابل مذمت ہے، ہمارے ساتھ منافقت کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ آج اسپیشل کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں ہم نہیں پہنچ سکتے محسن نقوی جو کہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں خود علی امین گنڈاپور کے پاؤں میں بیٹھ گئے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھانے پینے اور شاہ محمود کو صحت کا مسئلہ درپیش ہے دوسری طرف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بہن سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 دن سے بانی پی ٹی آئی کو مکمل قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔

1 Comment

  1. Pingback: برطانیہ ہنگاموں کی وجہ: اندازہ نہیں تھا پوسٹ اتنی وائرل ہو جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version