news
محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا حق
پی ٹی آئی کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کاحق ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل تشدد کی بجائے مذاکرات سے نکلتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتنے کمزور ہو چکے کہ ہر مسئلے کا حل بندوق اور زبردستی سےنکالتے ہیں،میں پھر کہوں گا کہ صوبہ خیبر پختون خوا اور عوام کو اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔
کے پی ہاؤس میں چھاپا مارا جانا انتہائی افسوسناک ہے،
اسد قیصر نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام سےجو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، کے پی ہاؤس کو بند کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کر نے کاکیا مطلب ہے؟ان حرکتوں سے ہم کیا پیغام دے رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم 17 یا 18 تاریخ دی گئی ہے فاشسٹ حکومت
ہمیں بتائے کہ زور زبردستی کرنےسے کون سی قانون سازی ہوتی ہے؟ ہمارے اراکینِ اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے اراکینِ اسمبلی کو 20، 20 کروڑ روپے کی آفرز کی گئی ہیں، مگر ہمارا کوئی ایم این اے اپنی جگہ نہیں چھوڑے گا، یہ لوگ اس طرح سے کیوں قانون سازی کرنا چاہتے ہیں؟پی ٹی آئی کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہم ان کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے بار ایسوسی ایشنز کا اعتمادضروی ہے
Pingback: بانی پی ٹی آئی کو کھانے پینے اور شاہ محمود کو صحت کا مسئلہ درپیش