news

چوھدری پرویز الہی اور دیگر کے خلاف سکینڈل کیس میں ریکوری

Published

on

Photo: Sahafat


نیب نے کرپشن سکینڈل کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بڑی مقدار میں رقم ریکور کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی
ترجمان کے مطابق ریکوری سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی
ڈپٹی چیئرمین نیب کے مطابق انہوں نے تین کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک حکومت پنجاب کے حوالے کیا جبکہ ایک کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین میں وصول ہوئے
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی دولت کی برامدگی نیب کے اولین فرائض میں شامل ہے
پارلیمانی نمائندوں اور کاروباری حضرات کے لیے احتساب سہولت سیل قائم کیا گیا ہے اور اے ایف سی کا دائرہ کار قومی اسمبلی، صوبائی پارلیمان کے علاوہ بیوروکریسی تک وسیع کیا گیا ہے
سہیل ناصر نیب ڈپٹی چیئرمین نے مزید واضح کیا کہ نیب لاہور اس سال اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروا چکی ہے مزید عوام دوست اقدامات کے لیے نیب لاہور ماہانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری باقاعدگی سے منعقد کر رہی ہے اور چیئرمین نیب کے ان اقدامات کے باعث عوام کے نیب پر اعتماد میں وسعت آ رہی ہے

1 Comment

  1. Pingback: سرکاری حکام کو پورے ملک کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کر کے پیش کرنے کی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version