news

سرکاری حکام کو پورے ملک کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کر کے پیش کرنے کی ہدایت

Published

on

Photo: Sahafat


سندھ ہائی کورٹ میں برسوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے متعلقہ درخواست کے دوران سرکاری وکیل اور کیس کے تفتیشی افسران نے عدالت کو معاملات کی پیشرفت سے آگاہ کیا
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جبری گمشدہ شہریوں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کر دی گئی ہے
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ پاپوش نگر سے لاپتہ شہری عادل خان کی جے آئی ٹیز میں جبری گمشدگی کا تعین ہو چکا ہے
اور حکومت سندھ کی جانب سے شہری کے اہل خانہ کی مالی امداد بھی کر دی گئی ہے
خاتون نے عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر گزشتہ اٹھ برس سے لاپتا ہے وہ عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ کر تھک گئی ہے لیکن ابھی تک پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی ابھی تک اس کا کوئی سراخ مل سکا ہے
عدالت نے ایک اور لاپتہ شہری امین الیاس سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا
عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرنے ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version