news

گیس پائپ لائن میں بار بار لائن پریشر کے باعث مین ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کا اندیشہ

Published

on

Photo: sahafat

وزارت توانائی کے سینیئرسرکاری افسر کے مطابق ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک مرتبہ پھر خطرے میں ہے

سرکاری عہدے دار کا کہنا ہے کہ لائن پیک پریشر بنیادی طور پر پاور سیکٹر کی طرف سے اور ایل این جی کے استعمال میں بڑے پیمانے پر کمی کی وجہ سے دوبارہ بڑھ کر پانچ ارب کیوبک فٹ کے قریب پہنچ گیا ہے

ذرائع کے مطابق پائپ لائن میں درامدی گیس کے علاوہ ملک کی مقامی گیس بھی شامل ہے پائپ میں بار بار لائن پریشر کے باعث مین ٹرانسمیشن لائن پھٹ جانے کی صورت میں کسی بڑی تباہی یا نقصان کا خدشہ ہے

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو درامد کرتا ہے تاہم یہ پاور سیکٹر کی ضرورت سے مطابقت نہیں رکھتی

1 Comment

  1. Pingback: ایئرپورٹ خودکش حملہ: جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version