news
کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ آور کی شناخت ہو گئی
کراچی ائیرپورٹ کے
قریب خود کش حملے کی تحقیقات کے نتیجے میں جیو فینسنگ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا خود کش حملہ اور کا نام شاہ فہد بتایا جاتا ہے
اطلاعات کے مطابق شاہ فہد چار اکتوبر کو کراچی گیا اور وہاں ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھا دھماکے کے دن شاہ فہد 12 بجے کے قریب دوپہر میں ہوٹل سے چیک اؤٹ کر گیا
بم ڈسپوزیبل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے لیے 70 سے 80 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا حملے میں دو چینی انجینیئرز سمیت تین افراد مارے گئے جبکہ 17 زخمی ہوئے
news
ارشاد بھٹی نے اہلیہ کو 15 لاکھ روپے عیدی دے دی
پاکستان کے معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کارارشاد بھٹی نے اپنی اہلیہ کو عید کے موقع پر لاکھوں روپے کی عیدی دی ہے۔
پہلی بیوی کے انتقال کے بعد، ارشاد بھٹی نے اپنے دکھ کو عوامی سطح پر پروگرامز اور ویڈیوز کے ذریعے شیئر کیا۔ حال ہی میں انہوں نے ایک سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
ارشادبھٹی کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی، جہاں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست موجود تھے۔
حال ہی میں، ارشاد بھٹی ایک عید کے شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے اور اپنی دوسری بیوی اور بچوں کے ساتھ عید منانے کے تجربات کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پورے خاندان نے مل کر عید کا خوبصورت وقت گزارا۔ جب ان سے عیدی کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد بھٹی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی دلہن کو عید کے موقع پر ایک بڑی رقم تحفے کے طور پر دی، جسے جان کر سب حیران رہ گئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو 20,000 سعودی ریال عیدی کے طور پر دیئے، جو تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس نئی بلند سطح پر
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک شاندار تیزی کا منظر دیکھا گیا، جس کے دوران انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
رپورٹ کے مطابق، کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
بعد میں، پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1344.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 120282.52 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جو کہ اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
لیکن بعد میں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافعے کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان بڑھ گیا، جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا۔ انڈیکس 1039 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 19 ہزار 977 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد، امریکی صدر کی جانب سے 180 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے باوجود، جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔