Connect with us

تجارت

انٹر بنک میں ڈالر25پیسے سستا‘ سونے کی قیمت میں 600روپے تولہ کمی

انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی ہوگئی

Published

on

Photo: Shutterstock

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر25پیسے کی کمی سے280 روپے رہی ۔ پیرکو24 قیراط سونے کی قیمت 600روپے  تولہ گھٹ کر 2لاکھ14ہزار700روپے رہ گئی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2179 پوائنٹس کی کمی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی خاموشی کے بعد آج پھر سے شدید مندی کا سامنا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن، بازارِ حصص میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1164.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 114367.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اس کے بعد، پی ایس ایکس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طور پر 2179.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید نیچے آ کر 113,352.51 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کے بعد منگل کو ایک مثبت تبدیلی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ لیکن آج، مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کا دور دورہ ہے۔

جاری رکھیں

news

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

Published

on

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ یہ بیان انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا، جس میں وفد میں شامل دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جیسے کہ سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساوتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ۔

اس ملاقات میں نائب وزیراعظم شہباز شریف و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے امریکی وفد کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ترجیحی شعبہ ہے جس میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، اور سرمایہ کاری اور تجارتی شعبے میں تعاون کو بڑھانا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے انسداد دہشتگردی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~