Connect with us

انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی کی پاکستانی خواتین سے 8 فروری کو بریانی کی فرمائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے بریانی کی فرمائش کر دی

Published

on

Photo: Shutterstock

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے بریانی کی فرمائش کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے الیکشن 2024ء پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو خاموش پیغام دیا اور 8 فروری کے دن بریانی پکانے کی فرمائش کر دی۔فیصل قریشی نے لکھا ہے کہ میری پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی، بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے اور ’خاموش پیغام‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین ملے جلے تاثرات پیش کرنے لگے۔

film

اکشے کمار فلم ’کیسری 2‘ میں کتھاکلی ڈانس کے روپ میں نظر آئیں گے

Published

on

اکشے کمار

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس کے ذریعے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے والے ہیں۔

اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کے لیے کتھاکلی کے رقاص کا شاندار انداز اپنایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، بلکہ یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘

اس فلم میں اکشے کمار وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار نبھا رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑتے ہیں۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی علامت مانا جاتا ہے۔

3 اپریل کو ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر میں ہندوستان کی تاریخ کی ایک اہم قانونی لڑائی کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے مطابق، ’’18 اپریل کو ہم آپ کے سامنے وہ عدالتی مقدمہ لے کر آ رہے ہیں جو کسی نصابی کتاب میں نہیں پڑھایا گیا۔‘‘

یہ تصویر دیکھ کر مداح اکشے کمار کے اس نئے اور منفرد انداز پر دیوانہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’کیسری 2‘ سنیما گھروں میں 18 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

جاری رکھیں

news

پریانکا چوپڑا نے فلم SSMB29 کے لیے 30 کروڑ معاوضہ لیا، مہنگی ترین بھارتی اداکارہ بن گئیں

Published

on

پریانکا چوپڑا

ایک بھارتی اداکارہ نے مشہور فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں مہیش بابو کے ساتھ کام کرنے کے لیے 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی ہے۔

دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نین تارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مہنگی ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔

پریانکا چوپڑا اس وقت ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار راجا مولی کی نئی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔

اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں، اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرے گی، جس کی تخمینی لاگت تقریباً ایک ارب بھارتی روپے ہے۔

پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’سیٹاڈل‘ کے لیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

اداکارہ نے ماضی میں بھی بالی ووڈ میں کام کیا ہے، لیکن پچھلے چار سال سے وہ انڈسٹری سے دور تھیں، اور ان کی آخری فلم راج کمار راؤ کے ساتھ تھی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~