news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یومِ دفاع پر پیغام
شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مریم نواز شریف
دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ مریم نواز شریف
ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مریم نواز شریف
ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔ مریم نواز شریف
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ مریم نواز شریف
آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے، ایٹمی دھماکے کرنے والےمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف
عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ مریم نواز شریف
قوم افواج پاکستان
یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف
news
ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ سروس: زمین کے کسی بھی کونے سے کال کریں
واشنگٹن:
ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے ’ڈائریکٹ ٹو سیل‘ نامی سیٹلائٹ سروس متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کال کر سکیں گے۔
اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمارٹ فونز میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں، بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا کافی ہے۔
یہ سروس موبائل رابطوں میں انقلاب برپا کر دے گی۔ اب ایسے علاقوں سے بھی کالز کی جا سکیں گی جہاں موبائل فون کا استعمال ممکن نہیں تھا۔
اس سروس کے لیے سیٹلائیٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے گئے ہیں جو انہیں موبائل ٹاور کی طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور وہ خلا سے براہ راست اسمارٹ فونز میں فون سگنل بھیجتے ہیں۔
یوکرین ان پہلے ممالک میں شامل ہوگا جہاں یہ سروس شروع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے یوکرین کے موبائل آپریٹر Kyivstar نے اسٹار لنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ سروس کو متعارف کرایا جا سکے۔
ابتدائی طور پر اس سروس میں میسجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور بعد میں وائس اور ڈیٹا سروسز بھی شامل کی جائیں گی۔
دوسری جانب، ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل پر اپنا نام تبدیل کر کے کیکئس میکسمس رکھ لیا ہے اور پروفائل پکچر بھی تبدیل کر دی ہے۔
news
2025 میں پاکستان میں دو سورج اور چاند گرہن ہوں گے: محکمہ موسمیات کا اعلان
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 منٹ پر شروع ہوگا، لیکن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔
رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔ یہ چاند گرہن رات 8:28 منٹ پر شروع ہو کر 1 بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا اور افریقہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو کہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے یہ سورج گرہن بھی نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو کر 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہوگا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں