Connect with us

news

یوم دفاع: لاہور میں 1965 کی جنگ کی باٹا پور یادگار پر سلامی

Published

on

آج 6 ستمبر کو باٹا پور یادگار شہدا پر 1965 کی جنگ کے دوران 3 بلوچ رجمنٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس پروقار تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد نواز نے خصوصی شرکت کی اور جنگ ستمبر کے شہداء کو سلام پیش کیا

یادگار شہدا پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں گئیں اور شہدا کی بلندی درجات اور وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں

1965 کی پاک بھارت جنگ میں 3 بلوچ رجمنٹ نے لیفٹیننٹ کرنل تجمل حسین کی قیادت میں واہگہ سیکٹر کے دفاع کو یقینی بنایا

تقریب میں 1965 کی جنگ کے ہیرو میجر سید ظفر عباس رضوی (ریٹائرڈ) نے بھی شرکت کی

میجر سید ظفر عباس رضوی نے جنگ ستمبر کے تجربات اور قوم اور پاک فوج کے ناقابل شکست جذبے کا ذکر کیا اور شہدا اور غازیوں کے کارناموں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

6 ستمبر 1965 کو کیپٹن انوارالحق سمیت 3 بلوچ رجمنٹ کے 37 بہادر سپاہیوں نے باٹاپور کے علاقے میں بھارتی فوج کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں

وطن کے جانثار دھرتی ماں کی حرمت بچا کر امر ہو گئے

اس شیر دل بٹالین نے دشمن کے ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا اور لاہور کا دفاع یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا

ہر سال اس یادگار پر یوم دفاع پر قوم اپنے محافظوں کو سلام  پیش کرتی ہے ۔

لاہور: یوم دفاع، مزار اقبال پر کور کمانڈر لاہور کی حاضری

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزار اقبال پر حاضری دی

کور کمانڈر لاہور نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

کور کمانڈر لاہور مہمانوں کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی، ذرائع

Published

on

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے
مقامی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2005 روپے فی تولہ کی کمی سے دو لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے دو لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 25 ڈالر کم ہو کر 20752 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے

جاری رکھیں

news

نئے اے آئی الگوردم کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کی اسکرین ٹائم میں اضافہ، میٹا

Published

on

کمپنی کی طرف سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اے آئی فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر گزار رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرز کی طرف سے لگائے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر گزارتےہیں۔ سال بھر کے دوران اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کا بنتا ہے۔
میٹا چیف مارک زکر برگ کے مطابق امید ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ایسی نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھ سکے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~