news
وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کو ملانے والی مجوزہ ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کا ایک نیا اور انقلابی دور شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کی اصلاحات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، جنید انور چوہدری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ بنیادوں پر مستحکم کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شفافیت اور استعداد میں اضافہ ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اور پاکستانی شپنگ لائنز کے ذریعے سامان کی ترسیل ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کا ایک نادر موقع فراہم کرتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ فریٹ پر خرچ ہونے والے زر مبادلہ کی بچت کے لیے ملکی بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے وزارتِ بحری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بھی ہدایت دی کہ شعبے کی از سر نو اصلاحات کے لیے پائیدار بزنس ماڈل پیش کریں تاکہ شپنگ سیکٹر قومی معیشت میں اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کر سکے۔
news
ڈونلڈ ٹرمپ کا نوبیل امن انعام حاصل کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ سال کا نوبیل امن انعام انہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ایک استقبالیہ کے دوران ہنسی مذاق کے انداز میں کہی، تاہم ان کے بقول ان کی قیادت میں دنیا میں کئی بڑے تنازعات ٹل گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں ایسی کئی عالمی کشیدگیاں ختم ہوئیں جو بڑے پیمانے پر جنگ میں تبدیل ہوسکتی تھیں۔ ان کے مطابق “میرے خیال میں کوئی بھی امریکی صدر ایک بھی جنگ نہیں روک سکا، لیکن میں نے آٹھ جنگیں صرف آٹھ ماہ میں روک دیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پالیسیوں کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں کشیدگی میں نمایاں کمی آئی اور “شاید کروڑوں جانیں بچ گئی ہوں۔” ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگرچہ رواں سال نوبیل امن انعام کسی اور کو دیا گیا ہے، لیکن انہیں یقین ہے کہ “اگلا سال بہتر ہوگا۔”
واضح رہے کہ رواں برس نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا، جنہیں جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد اور آمریت سے جمہوریت کی طرف پرامن منتقلی کی کوششوں کے اعتراف میں منتخب کیا گیا۔
سیاسی ماہرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان جزوی طور پر مزاحیہ تھا لیکن اس کے پیچھے ان کی خواہش بھی پوشیدہ ہے کہ عالمی سطح پر ان کے کردار کو امن کے فروغ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ ٹرمپ نے اپنی ماضی کی پالیسیوں، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان امن معاہدوں کو، اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
news
پنجاب حکومت انتہا پسند جماعت پر پابندی | مریم نواز کا بڑا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو پابندی کی سفارش بھجوائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق نفرت انگیزی، قانون شکنی اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ ان کی جائیدادیں محکمہ اوقاف کے حوالے کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بینرز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے کر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
یہ اقدامات صوبے میں انتہا پسندی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کیے گئے ہیں۔
-
news1 month ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا