Connect with us

news

پی ٹی آئی کی ممکنہ نااہلی کا خطرہ، 9 مئی کیسز پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مذاکرات کی تجویز

Published

on

اراکینِ پارلیمنٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ پارلیمنٹ ایک بار پھر شدید سیاسی دباؤ اور قانونی خطرات کے سائے میں ہیں، خاص طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کو چار ماہ کے اندر نمٹانے کے حکم کے بعد پارٹی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سینئر صحافی کے مطابق پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کو “معمول پر لانے” کی اشد ضرورت ہے، تاکہ اسے مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ اس سلسلے میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن میں سب سے اہم اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بحالی ہے۔

پارٹی ارکان اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ موجودہ ٹرائل کورٹس ان مقدمات میں انصاف فراہم کر پائیں گی یا نہیں، کیونکہ اگر ان مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں تو متعلقہ ارکانِ پارلیمنٹ نااہل ہو سکتے ہیں۔ آئین اور انتخابی قوانین کے مطابق کسی بھی عوامی نمائندے کو اگر کسی مقدمے میں سزا ہو جائے تو وہ اسمبلی رکنیت کے لیے نااہل ہو جاتا ہے۔

اسی ممکنہ نااہلی سے بچنے کے لیے پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی تجویز ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہے، اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں رابطے کریں۔ پارٹی کے اندرونی حلقوں میں یہ تسلیم کیا جا رہا ہے کہ سابقہ حکمت عملیاں جیسے ترسیلاتِ زر کا بائیکاٹ، لانگ مارچ، اور اپوزیشن اتحاد بنانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ عدلیہ یا بین الاقوامی حمایت کی جو امیدیں تھیں، وہ بھی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حال ہی میں ہدایت جاری کی ہے کہ 9 مئی کے تمام کیسز چار ماہ میں نمٹائے جائیں۔ اس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے متعدد قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، جو پہلے ہی مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اب فوری قانونی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں۔

پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صرف پنجاب میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق 319 ایف آئی آرز درج کی گئیں، جن میں 35,962 افراد کو نامزد کیا گیا۔ ان میں سے 11,367 افراد گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 24,595 ابھی تک مفرور ہیں۔ اب تک 307 کیسز میں حتمی چالان عدالتوں میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔

یہ صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے سیاسی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سخت فیصلے اور حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔

news

مارکو روبیو کا انڈیا اور پاکستان کی جنگ بندی پر بیان

Published

on

مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے واشنگٹن مسلسل سرحدی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برقرار رکھنا ایک مشکل امر ہے اور یہ تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے، جیسا کہ یوکرین کی جنگ کے دوران دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک پائیدار امن معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ حال اور مستقبل میں جنگ نہ ہو۔ روبیو نے کمبوڈیا، تھائی لینڈ، روانڈا اور ڈی آر سی سمیت مختلف خطوں میں امریکی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کی بحالی کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔ دوسری جانب، صدر ٹرمپ کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ ان کی ثالثی سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی ہے، تاہم نئی دہلی مسلسل ان دعوؤں کو مسترد کرتا رہا ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی تیسرے ملک نے اس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

جاری رکھیں

news

بلوچستان میں یومِ آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور گرفتار

Published

on

بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی پر بڑا سانحہ ناکام بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق گرفتار ہونے والا مبینہ خودکش حملہ آور دراصل مجید بریگیڈ کا عہدیدار اور پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے، جو اپنے گھر پر دہشتگردوں کا علاج بھی کرتا رہا اور نوجوانوں کو ورغلا کر دہشتگردی کی راہ پر ڈالتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے دورانِ تفتیش کئی انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجید بریگیڈ مختلف ٹیئرز میں کام کرتی ہے، جن میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل اور پنجاب کے شہریوں کو نشانہ بنانے پر پیسے دیے جاتے تھے۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان کو منظم سازش کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مگر اب حکومت اور ادارے سخت اقدامات کریں گے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر کوئی عسکریت پسند سرگرمی میں ملوث ہو تو فوراً اطلاع دیں، ورنہ پورے خاندان کو ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~