news
پاکستانی سفارتکار کی امریکہ میں داخلے پر پابندی، دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستانی سفارتکار کی امریکہ سے بے دخلی کی خبروں پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پاکستانی سفیر احسن وگن ایک نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں ان کے پاس امریکی ویزہ اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ تاہم، امریکی امیگریشن حکام نے انہیں امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
اس معاملے پر اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکہ آئے تھے، اور یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
مزید برآں، پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کی وضاحت حاصل کی جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان کو اپنے شہریوں کے داخلے پر ممکنہ سفری پابندیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس کی تصدیق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کیں۔
news
ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ میں ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ
:ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کی بدولت پاکستان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ براڈبینڈ کنیکٹیویٹی میں سبسکرائبرز کی تعداد 139 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 4.1 ملین افراد براڈ بینڈ کی توسیع سے مستفید ہو چکے ہیں، جس نے تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے معیشت اور تعلیم کو فروغ دیا ہے۔
‘ڈیجی اسکلز’ پروگرام کے تحت 6 لاکھ افراد کی تربیت کی گئی، 166 اسٹارٹ اپس قائم ہوئے، 5000 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، اور 260 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔
پاکستان میں 5G کی تیاری، وائی فائی 6E اور قومی اسپیس پالیسی نے جدید کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار کی ہے۔ “حج ایپ” اور “ون پیشنٹ، ون آئی ڈی” سسٹم کے ذریعے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف صوبوں میں ‘کلاؤڈ فرسٹ پالیسی’ نافذ کی گئی ہے، جبکہ قومی مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر پالیسیوں نے جدید ٹیکنالوجی میں پیش قدمی کی ہے۔
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) سرگرم عمل ہے، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار مستحکم، مربوط، محفوظ اور جدید معیشت کی تشکیل کی جانب گامزن ہے۔
news
مقبوضہ کشمیر میں فیشن شو پر غم و غصہ، مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج
ہندوتوا کی علمبردار مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی، رواداری اور ہم آہنگی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جبر کی نئی کہانیاں رقم کر رہی ہے۔
مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینے رمضان کے دوران گلمرگ کے علاقے میں ایک میگزین کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔
مودی سرکار نے یہ جانتے بوجھتے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمانوں کے دلوں کو اس سے کتنی تکلیف پہنچے گی، فیشن شو میں مادر پدر آزادی کا مظاہرہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔
فیشن شو کے دوران ماڈلز کو برف پر کیٹ واک کرنے پر مجبور کیا گیا۔ فیشن شو کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقبوضہ وادی میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جس پر مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں مسلم ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اس فیشن شو کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ صوفیوں کی سرزمین پر ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس واقعے کو ایک پرائیوٹ تقریب قرار دیا۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کٹھ پتلی حکومت کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں