news

پاکستانی سفارتکار کی امریکہ میں داخلے پر پابندی، دفتر خارجہ کا ردعمل

Published

on

پاکستانی سفارتکار کی امریکہ سے بے دخلی کی خبروں پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پاکستانی سفیر احسن وگن ایک نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے، جہاں ان کے پاس امریکی ویزہ اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ تاہم، امریکی امیگریشن حکام نے انہیں امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اس معاملے پر اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکہ آئے تھے، اور یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔

مزید برآں، پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کی وضاحت حاصل کی جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان کو اپنے شہریوں کے داخلے پر ممکنہ سفری پابندیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اس کی تصدیق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version