news
شنیرا اکرم کا وسیم اکرم سے متعلق جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل
دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کا نام طلاق یافتہ افراد کی فہرست میں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک سوشل میڈیا پیج نے مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیموں سے تعلق رکھنے والے 12 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے، جن میں ان کی طلاق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی سابق کپتان فاسٹ بالر وسیم اکرم اور بھارتی کھلاڑی انیل کمبلے کے نام بھی شامل ہیں، حالانکہ ان دونوں کی طلاق نہیں ہوئی ہے۔ اس پوسٹ نے سماجی کارکن اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔ شنیرا اکرم نے جھوٹی معلومات پھیلانے پر سوشل میڈیا پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ان پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔
انہوں نے اس جھوٹی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلاشبہ آپ لوگ ہر چیز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرتے ہیں، اور آپ درست اور قابلِ اعتماد معلومات سے بھی محروم ہیں‘۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی خبروں کی تصدیق کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم نے 2013ء میں شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993ء کو پسند کی شادی کی تھی، جو 2009ء میں انتقال کر گئی تھیں۔
news
ناسا اور اسپیس ایکس نے دو مشن کامیابی سے لانچ کر دیے
ناسا اور اسپیس ایکس نے خراب موسم اور کچھ تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے بعد دو مشنوں کو کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
ناسا کی نئی خلائی دوربین، SPHEREx آبزرویٹری، زمین کے قطبوں پر دو سال کے دوران آسمان کا نقشہ بنائے گی، جبکہ اسپیس ایکس کا PUNCH مشن چار چھوٹے سیٹلائٹ کے ذریعے سورج کا مطالعہ کرے گا۔
اسپیس ایکس نے لانچ کے بعد یہ اعلان کیا کہ فالکن 9 کو کیلیفورنیا میں پیڈ سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
لانچنگ سائٹ پر تیز ہواؤں اور ناسا کے ایک خلائی جہاز کے ساتھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی۔
یہ کامیاب لفٹ آف اس بات کا بھی پہلا موقع ہے جب ناسا اور اسپیس ایکس نے ایک ساتھ دو مشن لانچ کیے ہیں۔
news
زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، 7 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ، کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موجود تھے۔
اس طرح، 7 مارچ تک ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں