Connect with us

خاص رپورٹ

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر

تاریخی تقرری: جسٹس عالیہ نیلم پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی کریں گی۔

Published

on

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر تاریخ رقم کرنے والی ہیں، جس کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے متفقہ طور پر دی تھی۔چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جے سی پی نے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی بکر نجفی سمیت تین ججوں کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
جے سی پی نے متفقہ طور پر جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی تاکہ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے خالی ہونے والی نشست کو پْر کیا جاسکے۔ 7 جون کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد خالی ہو گیا جس کے بعد جسٹس شجاعت علی خان کو لاہور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اپنی 7 جون کی میٹنگ کے دوران، جے سی پی نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک تاریخی سنگ میل میں جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر جسٹس محمد نور مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2018 میں بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بنی تھیں

news

خلا میں دماغی خلیات کی پختگی پر تحقیق، نیورانز میں حیرت انگیز تبدیلی

Published

on

خلا میں انتہائی کم کشش ثقل کا اثر پٹھوں، ہڈیوں، مدافعتی نظام اور ادراک پر تو دیکھا جا چکا ہے، لیکن دماغ پر اس کے مخصوص اثرات کے بارے میں معلومات ابھی تک کم تھیں۔ اس خلا میں دماغی خلیات آرگنائڈز کے اثرات جانچنے کے لیے سکریپس ریسرچ کے سائنسدانوں نے نیویارک اسٹیم سیل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ان خلیات کو خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) بھیجا۔

ایک ماہ بعد جب یہ خلیے مدار سے واپس آئے، تو ماہرین کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ وہ صحت مند تھے اور زمین پر موجود ایک جیسے آرگنائڈز کے مقابلے میں تیزی سے پختہ ہو چکے تھے۔ خلا سے آنے والے آرگنائڈز “بالغ” نیورانز بننے کے قریب تھے اور ان میں مہارت کے آثار بھی ظاہر ہونے لگے تھے۔

یہ نتائج جریدے اسٹیم سیلز ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئے ہیں اور یہ خلا میں سفر کے ممکنہ اعصابی اثرات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ مالیکیولر میڈیسن کے شعبہ میں سینئر مصنف اور پروفیسر جین لورنگ کا کہنا تھا کہ خلا میں ان خلیات کا زندہ رہنا ایک بڑا تعجب تھا، اور یہ خلا میں مستقبل کے تجربات کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے، جن میں دماغ کے دیگر حصوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو ذہنی خرابیوں کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔

جاری رکھیں

head lines

پاکستان میں گوگل والٹ کی ممکنہ لانچ سے صارفین میں جوش و خروش

Published

on

گوگل والیٹ، جو کہ ایک ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ہے، جلد پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق، گوگل کی ڈیجیٹل والیٹ سروس جلد شروع ہونے والی ہے، کیونکہ ڈویلپرز کی جانب سے ایک لیک شدہ نوٹس میں اس کی ترقی کی تفصیل سامنے آئی ہے۔

“پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں گوگل کی ڈیجیٹل والیٹ سروس جلد متعارف کرائی جائے گی”، نوٹس میں کہا گیا۔

اگرچہ گوگل نے ابھی تک اس کی باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی، مگر یہ خبر پاکستانی صارفین میں جوش و خروش کی لہر پیدا کر چکی ہے۔

پاکستان کے علاوہ، گوگل والیٹ کی سروسز جلد ایلسلوار، مصر، وینیزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی شروع ہونے والی ہیں۔

گوگل والیٹ پہلے گوگل پیے کے نام سے جانا جاتا تھا، جو ایک ڈیجیٹل والیٹ اور پیمنٹ سسٹم ہے، جو تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

گوگل والیٹ میں صارفین اپنے بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹز اور دیگر ڈیجیٹل پاسز کو اسٹور کر سکتے ہیں، جو کہ ایک عام بٹوے کی طرح ہوتا ہے۔ یہ ایپ انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کرتی ہے تاکہ ذاتی معلومات کی حفاظت کی جا سکے۔

گوگل والیٹ ان افراد کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن ہے جو فزیکل کارڈز کے بجائے موبائل پیمنٹس کو اپنانا چاہتے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~