Connect with us

خاص رپورٹ

لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے

Published

on

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، شہر میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں آج بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، برانڈریتھ روڈ، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شادمان اور گردونواح کے علاقے بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔

چنیوٹ، میانوالی، جہلم، ٹانک اور ملحقہ علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لوئر دیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

مارکیٹوں کے اوقات کار 10 بجے کرنے پر عدالت کا حکومت پنجاب پر اظہار برہمی

Published

on

پنجاب حکومت

لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹوں کے اوقات کار 10 بجے کرنے پر پنجاب حکومت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،عدالت میں رپورٹ جمع کروائے بغیر مارکیٹس کا وقت کیسے تبدیل ہوگیا، لگتا ہے مارکیٹس کا وقت تبدیل کرنے میں پریشر گروپ اور مافیاز کا ہاتھ ملوث ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر اور کئی درخواستوں پر سماعت کی۔
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر کئی وکلا اور افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو سڑکوں پر ریڑھی لگانے والوں کے حوالے سے پالیسی لانے کی بھی ہدایت کی۔دوران سماعت عدالت نے مارکیٹوں کا وقت 10 بجے کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ عدالت میں رپورٹ جمع کروائے بغیر مارکیٹوں کا وقت کیسے تبدیل ہوگیا ہے؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ میں اس پر ابھی رپورٹ لیتا ہوں کہ کس بنا پر یہ کیا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں سورج ایسے ہی چمک رہا ہے جیسے اسلام آباد میں چمکتا ہے جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اسے کسی صورت ضائع نہیں کرنا یہ نہ ہو کہ سموگ واپس آجائے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ افسران کو سمجھنا ہوگا کہ سموگ بہت اہم معاملہ ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے یہ کہا کہ مارکیٹوں کے وقت میں تبدیلی کے معاملے کو فوری طور پر دیکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے ایل ڈی اے کو سڑکوں پر ریڑھی لگانے والوں کے حوالے سے پالیسی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ریڑھیاں لگنے سے ٹریفک کی روانی بہت متاثر ہوتی ہے۔ ریڑھیوں کیلئے الگ سے جگہ ضرور مختص ہونی چاہیے۔ایل ڈے اے کے وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ ہم اس حوالے سے ابھی کام کر رہے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا مقصد غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ ان کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہر چھ ماہ بعد گاڑیوں کی فٹنس انسپکشن کیلئے پوائنٹس بھی مقرر کررہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد گاڑیوں پر لازمی ٹیگ لگایا جائے۔ موٹر سائیکل اور چھوٹے لوڈرز کو آپ نے لازمی طور پر چیک کرنا ہے۔ سیف سٹی کیمروں سے گاڑی گزرے تو علم ہو جائے کہ اس پر فٹنس سرٹیفکیٹ کا ٹیگ لگا ہے یا نہیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد گاڑیوں پر فٹنس کا ٹیگ بھی لگایا جائے۔
سیف سٹی کیمروں سے گاڑی گزرے تو علم ہو جائے کہ اس کا فٹنس سرٹیفکیٹ کا ٹیگ لگا ہے یا نہیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ کام سیف سٹی اتھارٹی ہی کرسکتی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل اور چھوٹے لوڈرز کو آپ نے خاص طور پر چیک کرنا ہے، موٹر سائیکل اور چھوٹے لوڈرز ہی آلودگی کی بنیادی وجہ بنتے ہیں، رنگ روڈ کے اطراف میں اتوار کے روز کوڑا کرکٹ بھی جلایا جاتا ہے اس کا سدباب بھی کیا جائے، ان پالیسیوں اور اقدامات کو آگے لیکر چلنا ہے۔بعدازاں عدالت نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ جمعے تک کے لئے ملتوی کردی۔

جاری رکھیں

خاص رپورٹ

Published

on

میجر شبیر شریف شہید کا تریپن واں یوم شہادت

آج میجر شبیر شریف شہید کا 53 واں یوم شہادت انتہائی طعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں مہمان خصوصی جی او سی لاہور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

میجر شبیر شریف شہید کے یونٹ کے غازیوں اور ان کی بہن نے بھی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، وہاں پر موجود تمام افراد نے فاتحہ خوانی کی اور قوم کے اس بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کیا

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی بھی پیش کی

میجر شبیر شریف ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینٹ انتھونی ہائی سکول، لاہور سے او لیول کیا جس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے گورنمنٹ کالج، لاہور میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل کرنے سے قبل انہیں پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں داخلہ لینے کی پیشکش کی گئی۔

شریف کا ملٹری اکیڈمی میں شاندار قیام رہا اور انہیں پاسنگ آؤٹ پر باوقار ‘سوارڈ آف آنر’ دیا گیا۔

وہ 03 دسمبر 1971 کو FFR کے کمپنی کمانڈر کے طور پر ہیڈ سلیمانکی بارڈر پر تعینات ہوئے جہاں انہوں نے دشمن کے فوجیوں اور ٹینکوں کو بے مثال نقصان پہنچایا اور 06 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~