Connect with us

کاروبار

عالمی منڈی میں نرخ بڑھ گئے، پٹرول 7 روپے 45 پیسے، ڈیزل 9 روپے 56 پیسے لڑ مہنگا۔

Published

on

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 265روپے 61پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت277روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان کے تناظر میں کیاگیا ہے،زرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

head lines

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹیکس اصلاحات پر اہم بیان، 3 سال میں 13 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف

Published

on

لنگڑیال کے ہمراہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی اور ملک میں ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب 9 سے 10 فیصد کے درمیان ہے، اور ترمیمی بل کا مقصد اس تناسب کو ساڑھے 13 فیصد تک لانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے حکومت کا ہدف 3 سالوں میں پورا کرنا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے اور قوم کے ساتھ نئے اقدامات شیئر کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کو روکنا اور غیر رسمی سیکٹر کو رسمی سیکٹر میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں مجموعی طور پر 71 ارب روپے کا مزید ٹیکس کا پوٹینشل ہے۔

وزیرِ مملکت علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری بھی برقرار رکھنی ہے تاکہ مالی استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اس پریس کانفرنس میں حکومت نے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور عوام کو یقین دلایا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جاری رکھیں

head lines

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس 112,203 پر پہنچا

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 203 پر آ گیا ہے۔

آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 480 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا، مگر اس کے بعد مندی کا رجحان غالب آیا۔ ایک روز قبل کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس منفی رجحان کے باوجود، اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز مزید معلومات اور تجزیے کا باعث بنتا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~