news
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد
اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) پنجاب نے تعلیمی اداروں میں جاری انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(UET) لاہور، اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کے اہم فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل ANF، میجر جنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات چیت کی اور اس کے تدارک کے لیے ANF کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ طلباء نے ڈی جی ANF کے ساتھ گفتگو میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور متعدد سوالات کیے جن کے جامع اور موثر جوابات فراہم کیے گئے۔ مزید برآں، طلبہ اور فیکلٹی میں سے چند برانڈ ایمبیسڈرز بھی نامزد کیے گئے تاکہ اس پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جا سکے اور منشیات سے پاک پاکستان کا مشن پورا کیا جا سکے
news
ناسا اور اسپیس ایکس نے دو مشن کامیابی سے لانچ کر دیے
ناسا اور اسپیس ایکس نے خراب موسم اور کچھ تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے بعد دو مشنوں کو کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
ناسا کی نئی خلائی دوربین، SPHEREx آبزرویٹری، زمین کے قطبوں پر دو سال کے دوران آسمان کا نقشہ بنائے گی، جبکہ اسپیس ایکس کا PUNCH مشن چار چھوٹے سیٹلائٹ کے ذریعے سورج کا مطالعہ کرے گا۔
اسپیس ایکس نے لانچ کے بعد یہ اعلان کیا کہ فالکن 9 کو کیلیفورنیا میں پیڈ سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
لانچنگ سائٹ پر تیز ہواؤں اور ناسا کے ایک خلائی جہاز کے ساتھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی۔
یہ کامیاب لفٹ آف اس بات کا بھی پہلا موقع ہے جب ناسا اور اسپیس ایکس نے ایک ساتھ دو مشن لانچ کیے ہیں۔
news
زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، 7 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ، کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موجود تھے۔
اس طرح، 7 مارچ تک ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں