Connect with us

film

لاس اینجلس جنگلاتی آگ: نورا فتیحی اور دیگر متاثرین

Published

on

نورا فتیحی

لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، جہاں متعدد افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑ رہا ہے۔ مشہور بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی ان متاثرین میں شامل ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی صورتحال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فوری طور پر اپنے مقام سے نکلنے کا کہا گیا ہے۔

نورا فتیحی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا: “میں لاس اینجلس میں ہوں اور یہ جنگلاتی آگ واقعی پاگل پن ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔ ہمیں پانچ منٹ پہلے انخلا کا حکم ملا۔ میں نے جلدی سے اپنا سامان پیک کیا اور یہاں سے نکل رہی ہوں۔” انہوں نے مزید کہا: “میں ایئرپورٹ کے قریب جا رہی ہوں کیونکہ میری آج فلائٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کینسل نہ ہو۔ یہ صورتحال بہت ڈراؤنی ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ سب محفوظ رہیں۔”

نورا نے ایک اور کہانی میں موجودہ صورتحال کی جھلک بھی پیش کی اور لکھا: “لاس اینجلس کی آگ بہت خطرناک ہے… دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔” اس سے پہلے، بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی جنگلاتی آگ کے متاثرین کے لیے اپنی تشویش ظاہر کی اور فائرفائٹرز اور ریسپانڈرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا: “رات بھر محنت کرنے والے فائرفائٹرز کا شکریہ، آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔”

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

film

پریانکا چوپڑا کی فلم ’انوجا‘ آسکر نامزدگی میں شامل

Published

on

پریانکا چوپڑا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی مختصر فلم ’انوجا‘ کو آسکر کی نامزدگیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم مارچ میں ہونے والے آسکر ایوارڈز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے، جو پریانکا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

’انوجا‘ دہلی میں فلمائی گئی ایک مختصر فلم ہے، جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں بچوں سے مشقت (چائلڈ لیبر) اور تعلیم کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ فلم شارٹ فلم فیسٹیول میں ’لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ‘ بھی جیت چکی ہے۔

جاری رکھیں

film

سلطان راہی: پنجابی سینما کے بے تاج بادشاہ کو خراجِ تحسین

Published

on

سلطان راہی

فلمی دنیا کے معروف اداکار سلطان راہی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 29 برس ہو چکے ہیں۔

سلطان راہی 24 جون 1938 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور 1959 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کا فلمی سفر پنجابی سینما کو نئی بلندیوں پر لے گیا۔

ان کی فلمیں باکس آفس پر بے مثال کامیابی حاصل کرتی رہیں اور ان کے ڈائیلاگز ہر جگہ مشہور رہے۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ ان کی جوڑی نے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی فلم “مولا جٹ” کی کامیابی آج بھی یاد کی جاتی ہے۔

انہوں نے آسیہ، بابرہ شریف، اور دیگر معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، لیکن انجمن کے ساتھ ان کی جوڑی نے سلور اور گولڈن جوبلی کے ریکارڈ قائم کیے۔

یادگار فلموں میں “شعلے”، “چن وریام”، “شیر خان”، “وحشی جٹ”، اور “سالا صاحب” شامل ہیں جو آج بھی فلمی دنیا کی میراث سمجھی جاتی ہیں۔ حیدر سلطان راہی اپنے والد کو ایک عظیم فنکار اور ایک عظیم انسان مانتے ہیں۔

سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت 150 سے زائد ملکی اور غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔

9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے ان کی زندگی کا چراغ بجھا دیا، لیکن ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~